Inquilab Logo

ملائیشیا: انور ابراہیم کی مغربی ممالک کی فلسطینیوں کے قتل پر دوغلے پن کی مذمت

Updated: May 06, 2024, 8:37 PM IST | New Delhi

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ملائیشیا نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت موقف اپنایا ہے او ر محصور خطے میں اسرائیل کے ذریعے فلسطینی خواتین ، بچوں اور دیگر شہریوں کے قتل میں مغربی ممالک کے دوغلے پن کی مذمت کرتا ہے۔

Anwar Ibrahim. Photo: INN
انور ابراہیم۔تصویر: آئی این این

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ملائیشیا نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت موقف اپنایا ہے او ر محصور خطے میں اسرائیل کے ذریعے فلسطینی خواتین ، بچوں اور دیگر شہریوں کے قتل میں مغربی ممالک کے دوغلے پن کی مذمت کرتا ہے۔ گزشتہ ہفتے ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کیلئے ریاض کے دورہ کے دوران عرب نیوز کے کرنٹ افیئرز پروگرام’’فرینکلی اسپکنگ ‘‘ کی  میزبان کیٹی جینسن سے بات کرتے ہوئے،انہوں نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی کو روکنے میں ناکامی سے انتہا پسندی کو فروغ مل سکتا ہے۔ہم نے کئی بیان جاری کئے ہیں جس میں غزہ میں نسل کشی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہےاور متعدد مغربی ممالک اور امریکہ کا غزہ میں خواتین، بچوں اور دیگر شہریوں کے مسلسل قتل سے انکار کرنا دوغلہ پن ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کو مشرقی رفح ہجرت کا حکم

آپ کا عہدہ چاہے جو بھی ہو لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ہم ان حالات میں اس طرح کے غیر انسانی رویہ اور دیگر انسانوں کے خلاف وحشیانہ کاررائیوں کو معاف کر سکتے ہیں۔مجھے معلوم ہے کہ ابھرتے ہوئے اور ترقی پذیر ملک کیلئے یہ تھوڑا سخت رویہ ہے لیکن آپ خواتین، بچوں اور دیگر شہریوں کے وحشیانہ طریقے سے مسلسل قتل کو کس طرح معاف کر سکتے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ میں عرب پڑوسی ممالک جیسے ترکی ، ایران اور دیگر کی کارکردگی کو سراہتا ہوں جنہوں نے اپنا فرض بخوبی نبھایا ۔ مجھے لگتا ہےکہ ملائیشیا میں ہم اور اس ریجن کے اطراف دیگر ممالک  غزہ میں نسل کشی پر سخت تشویش کا اظہار کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کو مشرقی رفح ہجرت کا حکماس

رپورٹس کے مطابق عالمی عدالت کے پراسیکیوٹر جلد ہی اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھکمری کا سامنا کرنے پر مجبور کرنے کے الزامات پر وارنٹ جاری کر سکتے ہیں۔انور ابراہیم نے کہا کہ اگر عالمی عدالت فیصلہ سناتی ہے کہ غزہ میں نسل کشی کی کارروائیاں کی جارہی ہیں تومیں اسرائیلی وزراء کی گرفتار ی کا تعاون کروں گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK