Inquilab Logo

غزہ جنگ: اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کو مشرقی رفح ہجرت کا حکم

Updated: May 06, 2024, 3:57 PM IST | Jerusalem

اسرائیلی فوج نے رفح میں موجود فلسطینیوں کو مشرقی رفح کی جانب ہجرت کرنے کا حکم دیا ہے۔ یو این آر ڈبلیو اے نےرفح میں اسرائیلی آپریشن پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ ایجنسی رفح سے انخلاء نہیں کرے گی۔ حماس کے سینئر حکام نے کہا کہ اسرائیل کے رفح میں فوجی آپریشن کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

Palestinians migrating to East Rafah. Image: X
فلسطینی مشرقی رفح کی جانب ہجرت کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

اسرائیلی فوج نے رفح میں ممکنہ زمینی حملے اور فوجی آپریشن سے پہلے سرحد کے قریب مشرقی رفح میں کچھ علاقوں کا انخلاء شروع کیا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی فوجی ترجمان نے مشرقی رفح کے متعدد علاقوں میں موجود فلسطینیوں اور بے گھر شہریوں کو المواسی علاقے کی جانب ہجرت کرنے کا حکم دیا ہے۔
فوجی ترجمان سے جب پوچھا گیا کہ کتنے فلسطینیوں کو انخلاء کا حکم جاری کیا گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک لاکھ افراد کو انخلاء کا حکم دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ عالمی برادری کی مذمت کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے رفح میں حملے کی شروعات کر دی ہے ۔ شمالی غزہ اور جنوبی غزہ سے نقل مکانی کرنے والے کروڑوں فلسطینیوں نے رفح میں رہائش اختیار کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: او آئی سی نے نسل کشی کی مذمت کی، ممبران ممالک سے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کی اپیل

رفح میں فوجی آپریشن فلسطینیوں کی پریشانیوں میں اضافہ کردے گا: یو این آر ڈبلیو اے
فلسطینی پناہ گزینوں کی بحالی کیلئے اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے رفح میں اسرائیلی آپریشن کے خوفناک نتائج پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ اس سے فلسطینیوں کی مشکلات اور اموات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ 

یو این آر ڈبلیو اے نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’’رفح میں اسرائیل کے فوجی آپریشن کے سبب فلسطینیوں کی مشکلات بڑھ جائیں گی اور اموات میں بڑے پیمانے میں اضافہ ہوگا۔‘‘ایجنسی نے فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کے تعلق سے کہا کہ ’’یو این آر ڈبلیو اے رفح سے انخلاء نہیں کرے گا اور ایجنسی جب تک ممکن ہو سکے یہاں رہ کر فلسطینی شہریوں کو امداد فراہم کرنے کا کام جاری رکھے گی۔‘‘ 

اس حملے کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے: حماس
حماس کے سینئر حکام سمعی ابوظہری نے کہا کہ رفح میں اسرائیل کے ممکنہ زمینی حملوں سے قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو انخلاء کا حکم خطرناک ہے کیونکہ اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK