• Tue, 18 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میکسیکو میں جین زی کا احتجاج شدید، صدارتی محل کی حفاظتی دیوار توڑ دی

Updated: November 18, 2025, 4:40 PM IST | Agency | Mexico City

رواں ماہ جرائم مخالف میئر کے قتل کے بعد نوجوانوں کا غصہ پھوٹ پڑا، احتجاج کے دوران نعرے لگائے کہ کارلوس مرا نہیں بلکہ حکومت نے انہیں قتل کیا ہے

Protesters gather outside the presidential palace in Mexico. Picture: INN
میکسیکومیں صدارتی محل کے باہر مظاہرین جمع ہیں۔ تصویر:آئی این این
میکسیکو میں جنریشن زی کا ملک میں جرائم اور کرپشن کے خلاف احتجاج شدید ہوچکا ہے اور مشتعل نوجوانوں نے صدر کی رہائش گاہ نیشنل پیلس کی حفاظتی دیوار بھی گرادی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنریشن زی کے بینر تلے ہزاروں افراد رواں ماہ جرائم مخالف میئر کارلوس مانزو روڈریگز کے قتل کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دارالحکومت میکسیکو سٹی میں نوجوان کے مشتعل گروپ نے صدر کلاؤڈیا شینباؤم کی رہائش گاہ نیشنل پیلس کے گرد بنائی گئی حفاظتی دیوار گرادی، جس کے نتیجے میں پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی اورپولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے فائر کیے۔
میکسیکو سٹی کے پبلک سیفٹی سیکریٹری پابلو ویزکوئیز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں۱۰۰؍ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے۴۰؍کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور۲۰؍ شہری بھی زخمی ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ احتجاج کرنے والے۲۰؍افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور دیگر۲۰؍افراد کو بھی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔میکسیکو سٹی میںمظاہرین نے مورینا کو نکال دو جیسے نعرے لگا رہے تھے اور دیگر نے جرائم اور بدامنی روکنے کیلئے ریاستی سطح پر بھرپور اقدامات کا مطالبہ کیا اور نعرے لگائے کہ کارلوس مرا نہیں بلکہ حکومت نے انہیں قتل کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا، جن میں مغربی ریاست میچاؤکین بھی شامل ہے جہاں یکم نومبر کو اوروپان کے میئر کارلوس مانزو کے قتل پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ میئر کارلوس مانزو کو شہر میں دنیا سے چلے جانے والوں کی یاد میں منائے جانے والے روایتی دن کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK