Updated: November 18, 2025, 6:02 PM IST
| Guwahati
۱۸؍نومبر کو زوبین گرگ کی سالگرہ ہے۔ ان کے مداح ان کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور کیک کاٹ کر جشن منایا۔آسامی گلوکار زوبین گرگ کا۱۹؍ ستمبر۲۰۲۵ء کو سنگاپور میں اچانک انتقال ہوگیا تھا۔ ان کی موت سے آسام اور پورے ملک کو صدمہ پہنچاتھا۔ ان کی موت کے بعد، ان کی آخری فلم ’’روئی روئی بینالے‘‘ ۳۱؍ اکتوبر کو ریلیز ہوئی۔اسے فلمی شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔
زوبین گرگ۔ تصویر:آئی این این
منگل ۱۸؍ نومبر۲۰۲۵ء زوبین گرگ کی ۵۲؍ ویں سالگرہ ہے۔ اس موقع پر رات گئے ان کے مداح ان کی سالگرہ منانے کے لیے ان کے گھر کے قریب جمع ہوئے۔زوبین کی سالگرہ منانے کے لیے مداح ان کے گھر کے باہر جمع تھے۔ سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون کو وہاں موجود لوگوں میں کیک تقسیم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:امریکی صدر کا سعودی عرب کو ایف ۳۵؍ لڑاکا طیارے فروخت کا اعلان
گھر کے اندر زوبین گرگ کے خاندان کے افراد نظر آئے۔زوبین کی تصویر پر رکھا کیک ایک اور ویڈیو میں شائقین کو کیک کاٹتے اور خوشی سے اسے زوبین گرگ کی تصویر پر لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بہت سے مداحوں نے زوبین گرگ کو ’’ہیپی برتھ ڈے‘‘ کی مبارکباد دی۔زوبین کی موت پر مداح غمزدہ ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ڈبلیو پی ایل ۲۰۲۶ء کی نیلامی ۲۷؍ نومبر کو نئی دہلی میں ہوگی
سالگرہ منانے کے لیے زوبین گرگ کے گھر کے قریب پہنچنے والی ایک پرستار کاویہ نے اے این آئی کو بتایاکہ ’’اندھیرا ہے، ان کے انتقال کے بعد سے کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔ آج ان کی سالگرہ ہے۔ ہر کوئی ان کے گانے گا رہا ہے اور انہیں دیکھنا چاہتا ہے۔ یہ غم ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہے گا۔‘‘گلوکار کا سنگاپور میں انتقال ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ زوبین گرگ ایک پروگرام میں شرکت کے لیے سنگاپور گئے ہوئے تھے کہ وہیں اچانک ان کی موت ہو گئی۔ ان کی لاش کو آسام لایا گیا اور سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔ آسام پولیس ان کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس معاملے میں کئی گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔