برلن اسرائیلی حکومت پر واضح کرنا چاہتا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی اقدامات سے خوش نہیں ہے۔
EPAPER
Updated: September 17, 2025, 1:10 PM IST | Agency | Berlin
برلن اسرائیلی حکومت پر واضح کرنا چاہتا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی اقدامات سے خوش نہیں ہے۔
جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈےفیہول آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونےوالی فلسطین کانفرنس میں شرکت کریں گے کیونکہ برلن اسرائیلی حکومت پر واضح کردینا چاہتا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی اقدامات سے خوش نہیں ہے۔ واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کی وجہ سے عالمی رائے اس بات کیلئے ہموار ہونے لگی ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل یہی ہے کہ جلد از جلد علاحدہ آزاد ریاست فلسطین کا قیام عمل میں آئے۔ اسی سلسلے میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران فرانس کے اشتراک سے۲۲؍ستمبر کونیویارک میں فلسطین کانفرنس منعقد ہو گی۔ اس کانفرنس کا مقصد اسرائیل- فلسطین تنازعے کے دو ریاستی حل کے لیے حمایت کو فروغ دینا ہے۔فرانس، بیلجیم اورکنیڈا سمیت کئی ممالک نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیو یارک میں ہونے والی اس میٹنگ میں، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آغاز سے ایک دن قبل ہو گی، فلسطینی ریاست کو باقاعدہ تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔