Inquilab Logo Happiest Places to Work

سونے کی قیمتیں آسمان چھونے کو تیار، ۶۰؍ہزار روپے فی۱۰؍گرام کی جانب گامزن

Updated: August 08, 2020, 11:46 AM IST | New Delhi

کورونا وبا کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت تباہ ہو گئی ہے ایسے میں صرف سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ درج ہو رہا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں اتنی تیزی کبھی دیکھنے کو نہیں ملی جتنی تیزی اس کورونا وبا کے دور میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جمعہ کو دہلی میں سونے کی قیمتوں میں ۲۲۵؍ روپے فی دس گرام کی تیزی درج ہوئی ہے اور اسی طرح چاند ی کی قیمتوں میں ۱۹۳۲؍ روپے فی کلوگرام اضافہ درج ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کمزور ڈالر، مرکزی بینکوں کی موجودہ حالت اورکورونا وبا کی وجہ سے سونے کا انویسٹمنٹ محفوظ سمجھا جا رہا ہے۔ واضح رہے جمعہ کو دس گرام سونے کی قیمت ۵۶؍ ہزار ۵۹۰؍ روپے رہی اس سے پہلے بدھ کو یہ قیمت ۵۶؍ ہزار ۳۶۵؍روپے رہی تھی۔ 
 عالمی بازار میں سونے کی قیمت۲۰۴۵ء۷۰؍ ڈالر فی اونس رہی۔ ادھر دہلی میں چاندی کی قیمت بھی فی کلوگرام ۷۳؍ ہزار ۸۳۳؍ روپےسے بڑھ کر ۷۵؍ ہزار۷۵۵؍ روپےہو گئی ہے یعنی اس میں بھی بدھ کے مقابلہ۱۹۳۲؍روپے فی کلوگرام اضافہ ہوا ہے۔زیادہ تر ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت جس بری طرح متاثر ہوئی ہے اس کی وجہ سے سرمایہ کار ابھی کہیں بھی سرمایہ لگاتے ہوئے ڈر رہے ہیں اس لئے وہ سونے میں اپنے انویسٹمنٹ کو محفوظ سمجھ رہے ہیں ۔ اس سے قبل لوگ بھی جو جائداد وغیرہ میں سرمایہ کاری کرتے تھے اس کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اب لوگوں کی اکثریت سونے میں ہی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔اندیشہ ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں سونے کی فی ۱۰؍ گرام قیمت ۶۰؍ ہزار روپے سے زائد پہنچ جائے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ غالباً پہلا موقع ہو گا جب ریٹیل سونے کی قیمت اس قدر بڑھی ہے اور عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی چلی جارہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک معاشی حالات بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوتے تب تک سونے میں سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ممکنہ طور پر یہ اگلے ایک سال تک جاری رہ سکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK