• Wed, 07 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انجری کے بعد سندھو کی واپسی، ملائیشیا اوپن میں ہندوستان کی قیادت کریں گی

Updated: January 05, 2026, 8:04 PM IST | New Delhi

دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو کل سے شروع ہونے والے ملائیشیا اوپن ۲۰۲۶ء میں ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گی۔ کوالالمپور کے اسٹیڈیم ایکسیاٹا ایرینا میں منعقد ہونے والا یہ سیزن کا پہلا ٹورنامنٹ ایک ٹاپ ٹیئربی ڈیلیو ایف سپر۱۰۰۰؍ ایونٹ ہے۔

P V Sindhu.Photo:INN
پی وی سندھو۔ تصویر:آئی این این

 دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو کل سے شروع ہونے والے ملائیشیا اوپن ۲۰۲۶ء میں  ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گی۔ کوالالمپور کے اسٹیڈیم ایکسیاٹا ایرینا میں منعقد ہونے والا یہ سیزن کا پہلا ٹورنامنٹ ایک ٹاپ ٹیئربی ڈیلیو ایف  سپر۱۰۰۰؍ ایونٹ ہے، جو سندھو کے لیے انجری سے بھرپور گزشتہ سیزن کے بعد ایک نئی شروعات ثابت ہوگا۔۳۰؍ سالہ  ہندوستانی اسٹار ستمبر ۲۰۲۵ء میں چائنا ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد سے بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور سے باہر تھیں۔
پیر کی انجری کے باعث انہوں نے ۲۰۲۵ء کے بقیہ تمام ٹورنامنٹس سے نام واپس لے لیا تھا۔ سندھو نے آخری بار دسمبر ۲۰۲۴ء میں سید مودی انٹرنیشنل کا خطاب جیتا تھا، اور اب وہ ایک بار پھر اپنی فارم بحال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔کل سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں خواتین سنگلز میں ہندوستان  کی جانب سے مالویکا بنسوڑ اور اننتی ہُڈا بھی مقابلے میں شامل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھئے:ڈیزرٹ وائپرز کی تاریخی کامیابی، پہلی بار آئی ایل ٹی ۲۰؍ چیمپئن

مردوں کے سنگلز مقابلوں میں پیرس ۲۰۲۴ء اولمپکس کے سیمی فائنلسٹ لکشیا  سین اور آیوش شیٹی ہندوستانی امیدوں کو آگے بڑھائیں گے۔ دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ برس کامیابیاں حاصل کی تھیں، جہاں لکشیا   سین نے آسٹریلین اوپن سپر ۵۰۰؍ اور آیوش شیٹی نے یو ایس اوپن سپر ۳۰۰؍ کا خطاب جیتا تھا، تاہم ان کا سیزن اتار چڑھاؤ کا شکار رہا اور کئی مرتبہ ابتدائی راؤنڈ میں ہی باہر ہونا پڑا۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’اوتار۳‘‘ نے تاریخ رقم کر دی، ۱۵؍ دنوں میں ایک بلین ڈالر کمائے

مردوں کے ڈبلز میں  ہندوستان کی قیادت دو بار کے عالمی چیمپئن شپ کے کانسہ کے تمغہ یافتہ جوڑی چراغ شیٹی اور ساتوک سائراج رنکی ریڈی کریں گے۔ خواتین ڈبلز میں ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند  ہندوستان کی نمائندگی کریں گی، جو گزشتہ ماہ سید مودی انٹرنیشنل میں اپنا خطاب برقرار رکھنے کے بعد اس ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK