• Sat, 22 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گوونڈی : آج سے دعوت ِاسلامی کا ۲؍ روزہ اجتماع

Updated: November 22, 2025, 2:19 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Govandi

۵۰۰؍ سے زائد رضاکاروں کے ذریعے نگرانی اور ڈور فریم میٹل ڈٹیکٹر کی تنصیب۔ پارکنگ کا وسیع نظم بھی کیا گیا۔

The spacious assembly hall at Deonar Ground. Photo: Revolution
دیونارگراؤنڈ پر وسیع و عریض اجتماع گاہ۔ تصویر: انقلاب
دیونار گراؤنڈ پر آج (سنیچر)سے  دعوت اسلامی کے ۲؍ روزہ اجتماع کا آغاز ہوگیا۔ نمازِ جمعہ میدان پر ادا کی گئی۔ اجتماع گاہ میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات سے ہی شرکاء کی آمد شروع ہوگئی تھی اور۲۲؍نومبر کو تہجد سے باضابطہ اجتماع کا آغاز ہوگیا۔ اس تعلق سے منتظمین سے استفسار پر بتایا گیا کہ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ شرکاء کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ ۵۰۰؍ سے زائد رضاکار کے ذریعے نگرانی، ڈور فریم میٹل ڈٹیکٹر کی تنصیب، استنجاخانہ ، وضوخانہ اور وسیع وعریض پارکنگ کا خصوصی نظم کیا گیا ہے۔  اسی طرح آنے والے شرکائے اجتماع کو  یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ وہ اپنا وقت زیادہ سے زیادہ علماء اور مبلغین کے بیانات اور دین کی باتیں سیکھنے سکھانے کیلئے لگائے جانے والے حلقوں میں گزاریں، ادھر ادھر وقت ضائع کرنے سے بچیں تاکہ اجتماع میں آمد کا حقیقی مقصد حاصل ہو اور دین کی ضروری اور اہم باتیں سیکھ سکیں۔
اجتماع گاہ میں انتظامات اس انداز میں کئے گئے ہیں کہ شرکائے اجتماع یکسوئی کے ساتھ ہمہ تن گوش رہ کر علماء اور مبلغین کے بیانات سماعت کرسکیں اور قرآن وسنت کی روشنی میں اپنی اصلاح کریں۔
دعوت اسلامی کا یہ  ۲؍ روزہ اجتماع اتوار (کل)  کی شب میں۱۰؍ بجے دعا پر ختم ہوگا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK