Inquilab Logo Happiest Places to Work

سرکار نے ۶۲؍ ہزار کروڑ کی لاگت سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم کو منظوری دی

Updated: July 15, 2026, 6:05 PM IST | New Delhi

سرکار نے ملک میں موبائل فون کی تیاری کو نئی رفتار دینے، گھریلو ویلیو ایڈیشن بڑھانے اور ہندوستان کو عالمی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر قائم کرنے کے مقصد سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم (ایم پی ایم ایس) کو منظوری دے دی ہے۔

Mobile Chip.Photo:INN
موبائل چپ۔ تصویر:آئی این این

 سرکار نے ملک میں موبائل فون کی تیاری کو نئی رفتار دینے، گھریلو ویلیو ایڈیشن بڑھانے اور ہندوستان کو عالمی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر قائم کرنے کے مقصد سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم (ایم پی ایم ایس) کو منظوری دے دی ہے جس پر۶۲۵۰۰؍ کروڑ روپے کا بجٹ انتظام ہے۔ مرکزی وزیرِ اطلاعات و نشریات  اشونی ویشنو نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔

یہ بھی پڑھئے:آئی ایف ایف ایم میں رانی مکھرجی کو اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا جائے گا

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم (ایم پی ایم ایس) کو منظوری دے دی ہے۔۶۲۵۰۰؍ کروڑ روپے کے بجٹ انتظام والی یہ اسکیم ملک میں موبائل فون کی تیاری کو نئی رفتار دینے، گھریلو ویلیو ایڈیشن بڑھانے، سپلائی چین کو مضبوط کرنے اور ہندوستان کو عالمی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر قائم کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے۔
 یہ اسکیم مالی سال۲۷۔۲۰۲۶ءسے ۳۱۔۲۰۳۰ء تک پانچ سال کے لیے نافذ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت ہندوستان میں تیار کردہ موبائل فون کی اہل فروخت پر۲۵ء۲؍  فیصد سے ۵؍ فیصد تک ترغیبی رقم دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اہم پرزوں اور سب اسمبلی کی گھریلو خریداری کو فروغ دینے کے لیے ۵ء۱؍ فیصد تک اضافی ترغیب ملے گی۔ ہندوستانی برانڈز کو تکنیکی طور پر خود کفیل بنانے اور ڈیزائن و ریسرچ کی حوصلہ افزائی کے لیے اہل فروخت پر ۳؍ فیصد اضافی ترغیب کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:عتیقہ میر نے مرسڈیز ایف ون جونیئر ڈرائیورز کو پیچھے کیا، تاریخی پول پوزیشن حاصل کی


سرکار کے مطابق اسکیم کی مدت میں ملک میں موبائل فون کی پیداوار کی مجموعی مالیت تقریباً ۳۹؍ لاکھ کروڑ روپے تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔ ساتھ ہی موبائل فون کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا اور تقریباً۶۰؍ہزار  براہِ راست روزگار پیدا ہونے کا امکان ہے۔ اس سے معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور عالمی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ہندوستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی میک ان انڈیا  مہم کے تحت سال۱۵۔۲۰۱۴ء کے بعد سے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں ۷؍ گنا اور برآمدات میں۱۱؍ گنا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ہندوستان اب دنیا کا دوسرا سب سے بڑا موبائل فون تیار کرنے والا ملک بن چکا ہے اور ملک میں استعمال ہونے والے  ۲ء۹۹؍فیصد موبائل فون ہندوستان ہی میں تیار ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK