Inquilab Logo

پرتگال کے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے پر گجرات کا جوڑا گرفتار

Updated: July 14, 2023, 3:59 PM IST | Mumbai

ایف آئی آر کے مطابق، یہ جوڑا پچھلے پانچ سال سے ہندوستان اور لندن کے درمیان سفر کرنے کیلئے جعلی شناخت کے ساتھ پاسپورٹ استعمال کر رہا تھا، انہیں ممبئی کےہوائی اڈے پر گرفتار کیا گیا ہے

Gujarat Couple Arrested. Photo : INN
گجرات کا جوڑا گرفتار۔ تصویر : آئی این این


یہاں کی سہار پولیس نے گجرات سے تعلق رکھنے والے جوڑے کو مبینہ طور پر ایجنٹ کے تعاون سے  پرتگال کا  پاسپورٹ حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ  جوڑاہندوستان اور لندن کے درمیان سفر کرنے کیلئے گزشتہ پانچ سال سےجعلی پاسپور ٹ کا استعمال کر رہا ہے ۔  پولیس نے بتایا کہ بدھ کو ، جوڑے کو ممبئی ہوائی اڈے سےاس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ جعلی پاسپورٹ کے ساتھ لندن کا سفر طے کرنے والے تھے۔ملزمین کی شناخت مالدے بھائی کیشو بھائی مادھوادیہ (۲۸) اور ہیرل مالدے بھائی مادھوادیہ (۳۰) کے طور پر کی گئی ہے جو بدھ کو ممبئی چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ای وائی ۲۰۳؍ کے ذریعے ابوظہبی جانےوالے تھےجبکہ  ابوظہبی سے، وہ ای وائی ۴۵؍ سے ڈبلن ، آئرلینڈ کا سفر طے کرنے والے تھے۔بدھ کو ایئر پورٹ پر امیگریشن چیکنگ کاؤنٹر پر پہنچنے کے بعد  دونوں نے مبینہ طور پر اپنی شناخت پرتگال کے شہری محسن عبدالقادر سلیمان اور الوئیش انجیلا فرنینڈس کے طور پر کی البتہ اپنا پاسپورٹ، پرتگالی شہریت کارڈ وغیرہ بھی پیش کیاتھا۔جب امیگریشن آفیسر روی راجیش کمار نے سسٹم میں سلیمان کا نام درج کیا، تو انہیں علم ہوا کہ جعلی شناخت کے ساتھ پاسپورٹ کا استعمال کرنے پر ممبئی کے غیرملکی علاقائی رجسٹریشن آفس نے اسے `لک آؤٹ پر رکھا ہے۔ ایف آئی آر میں جوڑے کے اصل ناموں کی نشاندہی کی گئی اور تفتیش کے بعد علم ہوا کہ اس شخص کی اہلیہ بھی جعلی شناخت کے پاسپورٹ کا استعمال کر رہی تھی۔ بعد ازیں امیگریشن آفیسرجوڑے کو مزید پوچھ گچھ کیلئے سینئرز کے پاس لے گئے ۔ 
 مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دونوں کا تعلق گجرات دیو بھومی دوارکا ضلع سےہے ۔ ۲۰۱۸ء میں انہوںنے ہندوستانی پاسپورٹ پر لندن کا سفر کیا تھااور لیسٹر، برطانیہ میں ملازمت شروع کر دی تھی۔وہاں ایک گجراتی ایجنٹ کی مدد سے دونوں پرتگال کے لزبن گئے تھے اوروہاں سے  پرتگالی پاسپورٹ حاصل کیا تھاجس کا استعمال کر کے  انہوں نے لندن کے بعد دوبارہ ہندوستان کا سفر کیا تھا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ۲؍جون کو وہ پرتگال کے پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے دوبارہ ہندوستان آئے تھے جبکہ  ۱۲؍جولائی کو ممبئی ایئر پورٹ سے لندن جانے کے دوران انہیںگرفتار کیا گیا تھا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK