Inquilab Logo

حج ۲۰۲۳ء: عاز مین کا شاندار استقبال،آمدکے سلسلے میں تیزی آئی

Updated: June 17, 2023, 11:03 AM IST | Riyadh

 فریضہ حج کی ادائیگی کی خاطر دنیا بھر سے عازمین حج کی بڑی تعداد سعودی عرب پہنچ رہی ہے۔

Pilgrims are being warmly welcomed in Makkah and Madinah, gifts are being presented to them at airports and stations by government officials.Photos: SPA
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کا پرجوش استقبال کیا جارہا ہے ، حکومتی اہلکاروں کے ذریعہ ایئر پورٹ اور اسٹیشن پر انہیں ہدیہ پیش کیا جارہا ہے ۔تصاویر: ایس پی اے

 فریضہ حج کی ادائیگی کی خاطر دنیا بھر سے  عازمین حج کی بڑی تعداد سعودی عرب پہنچ رہی ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کاپرجوش استقبال کیا جارہا ہے ۔ مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘نے مناسک حج ادا کرنے والے عازمین کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آمد کی تصاویر جاری کی ہیں۔  دنیا بھر سے اب تک ۶؍ لاکھ۶۱؍ ہزار ۳۴۶؍عازمین حج کی مدینہ منورہ آمد ہوئی ہے ۔  مدینہ کی حج اور وزٹ کمیٹی نے حالیہ اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کے روز۷۵؍ ہزار۴۱۴؍ حاجی مدینہ پہنچے جن میں سے۳۱؍ ہزار۴۱۴؍ افراد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر۱۳۶؍ پروازوں کے ذریعے سے پہنچے ہیں۔ مدینہ کے امیگریشن سنٹر کے مطابق مدینہ میں۱۰۳۸؍ پروازوں پر۴۱؍ ہزار ۴؍ عازمین مدینہ پہنچے جبکہ براستہ زمین مدینہ پہنچنے والے افراد کی تعداد۲۳۹۰؍ ہے۔ اس کے علاوہ حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین پر۶۰۶؍ عازمین مدینہ پہنچے ہیں۔ عازمین کی مدینہ سے مکہ روانگی کے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز تک۵؍ لاکھ ۲؍ ہزار۴۵۵؍ عازمین روانہ ہوگئے ہیں جبکہ ایک لاکھ۵۸؍ ہزار۸۴۰؍ نے جمعرات کی رات مدینہ میں ہی قیام کا فیصلہ کیا تھا۔مدینہ میں ہوٹلوں کے کمروں میں اب بھی۴۷؍ فی صد گنجائش موجود ہے۔  خیال رہے کہ حج سیزن کا آغاز۲۶؍ جون کو ہو گا، تاہم اس کا باقاعدہ اعلان ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے بعد سعودی حکومت کرے گی۔ امسال ۲ء۶؍ ملین فرزندان توحید حج کا فریضہ ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK