• Thu, 11 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ابوظہبی میں رونالڈو کا جلوہ، النصر نے الوحدہ کو شکست دی

Updated: December 11, 2025, 4:47 PM IST | Abu Dhabi

فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو نے ابوظہبی کے ال نھیان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فرینڈلی میچ میں شاندار گول داغ کر شائقین کو مسحور کردیا، جس کی بدولت النصر نے الوحدہ کو چار کے مقابلے دو سے ہرا دیا۔

Ronaldo.Photo:INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر:آئی این این

فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو نے ابوظہبی کے ال نھیان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فرینڈلی میچ میں شاندار گول داغ کر شائقین کو مسحور کردیا، جس کی بدولت النصر نے الوحدہ کو چار کے مقابلے دو سے ہرا دیا۔ رونالڈو نے اپنے معروف ’سییییوو‘ جشن سے اسٹیڈیم کا ماحول گرم کردیا۔النصر نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور ایک  شارٹ کارنر روٹین پر پہلا گول حاصل کرلیا۔
کنگسلی کومان کے بیک فِلک سے گیند رونالڈو تک پہنچی اور انہوں نے دائیں  پیر سے نیچے کارنر سے تیر کی طرح شاٹ لگا کر ٹیم کو برتری دلائی۔النھیان اسٹیڈیم نعرۂ تحسین سے گونج اٹھا اور رونالڈو کی  سییییوو  نے فضا کو مزید جوش سے بھر دیا۔
الوحدہ نے ۲۰؍ویں منٹ میں فاکونڈو کرسپزکی کے ذریعے مقابلہ برابر کیا، مگر چند منٹ بعد کنگسلی کومان نے زبردست فِنش سے برتری دوبارہ النصر کے حق میں کر دی۔اختتامی لمحات میں دوسان ٹیڈچ نے گول  کرکے اسکور۲۔۲؍ کردیا اور دونوں ٹیمیں برابر اسکور کے ساتھ وقفے میں گئیں۔ہاف ٹائم پر کوچ جورجے جیسس نے رونالڈو کو آرام دینے کے لیے باہر کردیا۔شائقین نے اس فیصلے پر ناخوشی کا اظہار کیا، تاہم کوچ نے بعد ازاں وضاحت کی کہ آنے والے سخت شیڈول کے پیش نظر یہ ضروری تھا۔

رونالڈو کے بغیر بھی النصر نے میچ کا کنٹرول سنبھالا رکھا۔ دوسرے ہاف میں ہَرُون کیمرا نے محتاط مگر مؤثر شاٹ کے ذریعے اسکور۲۔۳؍گول کر دیا۔ الوحدہ نے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش جاری رکھی مگر ان کی رفتارسست پڑ گئی۔۷۰؍ویں منٹ میں سعد فہد النصر نے چوتھا گول کر کے میچ کا فیصلہ کردیا۔اختتامی لمحات سست رفتار میں گزرے اور النصر نے میچ بخوبی اپنے نام کیا۔ یہ رات رونالڈو کے نام رہی انہوں نے گول کیا، جشن منایا اور شائقین کو وہی پیش کیا جسے دیکھنے وہ آئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ: ٹرمپ کی۱۰؍ لاکھ ڈالر کی ’گولڈ کارڈ‘ ویزا اسکیم کا آغاز

وقار یونس نے آئی ایل ٹی ۲۰؍ کو بہترین لیگ قرار دیا
 پاکستان کے تیز گیندباز وقار یونس نے آئی ایل ٹی۲۰؍ کو بہترین لیگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ افتتاحی تقریب سے ہی اس کی مقبولیت واضح ہو گئی تھی، اتنے سارے لوگ ایونٹ شروع ہونے کے منتظر تھے،لیگز کو مستحکم ہونے میں وقت لگتا ہے لیکن آئی ایل ٹی ۲۰؍ نے ۴؍ برس کے دوران ہی خاصی ترقی کر لی۔ سعودی عرب اور کویت بھی اس کے ساتھ جڑنا چاہتے ہیں،مجھے یقین ہے کہ آنے والے برسوں میں مزید کئی ممالک آئی ایل کے ساتھ منسلک ہونا چاہیں گے، اس سے خطے میں کھیل کو مزید فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھئے:عالیہ بھٹ گولڈن گلوبز ہورائزن ایوارڈ سے سرفراز

پاکستان کے سابق پیسر وقار یونس نے کہا کہ نسیم شاہ بدستور اچھے بولر ہیں، بعض اوقات کوئی کھلاڑی فارم کھو بیٹھتا ہے ، اگر اچھی بولنگ نہ کرے تو اسے ٹیم سے ڈراپ ہونا پڑتا ہے،البتہ آئی ایل ٹی ۲۰؍ نسیم شاہ  کیلئے  اچھا موقع ہے۔ پلیئرز کسی بھی لیگ میں پرفارم کریں سلیکٹرز ان پر نظر ضرور رکھتے ہیں،اس سے واپسی کا موقع بھی مل سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK