Inquilab Logo

راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش میں گرمی کی لہر ۳؍ دن تک رہنے کا امکان

Updated: May 08, 2024, 11:57 AM IST | Agency | New Delhi

محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں میں کئی ریاستوں  میں گھن گرج کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی۔

Social workers distribute watermelons in Thiruvananthapuram in view of the heat. Photo: PTI
ترواننت پور میں گرمی کے پیش نظر سماجی کارکن تربوز تقسیم کرتے ہوئے۔ تصویر:پی ٹی آئی

 راجستھان اور مغربی مدھیہ پردیش میں اگلے تین دنوں تک گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کو کہاکہ ’’مشرقی راجستھان میں گرمی کی لہر۸-۹؍ مئی تک، مغربی راجستھان اور مغربی مدھیہ پردیش میں ۸؍سے ۱۰؍ مئی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ رائل سیما، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، جنوبی کرناٹک، کیرالہ اور ماہے کے مختلف علاقوں میں ۷؍مئی اور اندرونی کرناٹک میں ۷-۸؍ مئی کو گرمی کی لہر کے حالات برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ۱۱؍مئی کو مشرقی اور جنوبی جزیرہ نما ہندوستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں ۴۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا اندازہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ویڈیو سے میری بے گناہی ثابت ہوگئی : شاہجہاں شیخ

آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں یانم اور رائل سیما میں ۷؍ مئی کو، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں ۸؍ مئی کو، کیرالہ اور ماہے میں ۸؍ مئی کو اور جنوبی کرناٹک میں ۸؍ مئی کو موسلادھار بارش کے امکانات ہیں ۔ مزید برآں ، ’’۹؍ سے۱۲؍ مئی تک جموں کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے موسلادھار بارش ہونے کی امید ہے۔ ہریانہ، چنڈی گڑھ، پنجاب اور راجستھان میں ۱۱؍سے ۱۲؍ مئی تک اور اتر پردیش میں ۹؍سے ۱۲؍ مئی تک ہلکی سے درمیانی بارش کے امکانات ہیں ۔ خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں شدید گرمی سے لوگ پریشان ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK