Inquilab Logo

ویڈیو سے میری بے گناہی ثابت ہوگئی : شاہجہاں شیخ

Updated: May 08, 2024, 11:57 AM IST | Agency | Mumbai

سندیش کھالی کے ملزم شاہجہاں شیخ نے منگل کو بشیر ہاٹ کورٹ میں دعویٰ کیا کہ سندیش کھالی پر جو ویڈیو آیا ہے وہ جعلی نہیں ہےاوران پرجو الزامات لگائے گئے ہیں وہ سب جھوٹ ہے۔

Shajahan Sheikh. Photo: INN
شاجہاں شیخ۔ تصویر : آئی این این

سندیش کھالی کے ملزم شاہجہاں شیخ نے منگل کو بشیر ہاٹ کورٹ میں دعویٰ کیا کہ سندیش کھالی پر جو ویڈیو آیا ہے وہ جعلی نہیں ہےاوران پرجو الزامات لگائے گئے ہیں وہ سب جھوٹ ہے۔ بی جے پی نے ہمیں بدنام کرنے کیلئے ایک سازش کی تھی اور بی جے پی لیڈر نے اس کا اعتراف کرلیا ہے کہ خواتین کو جھوٹ بولنے کیلئے اکسایا اور تربیت کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ سنیچرکو۳۲؍منٹ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں بی جے پی لیڈرنے دعویٰ کیا کہ سندیش کھالی میں جن خواتین نے عصمت دری کے الزامات عائد کئے تھے ان سب کو روپیہ دے کر ہم نے سازش کی تھی بی جے پی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ خواتین نے پیسوں کے عوض شاہجہاں اور اس کے ساتھیوں کے خلاف عصمت دری کےجھوٹے الزامات لگائے۔

یہ بھی پڑھئے: جنسی استحصال معاملہ : بھتیجے ریونّا کے دفاع میں چچا کمارا سوامی کی کرناٹک حکومت پر الزام تراشی

سندیش کھالی۲؍بلاک کے بی جے پی منڈل صدر گنگادھر کیال اسٹنگ ویڈیو میں نظر آئے۔ ویڈیو میں گنگادھر کا کہنا ہے کہ سندیش کھالی میں خواتین کی عصمت دری کا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔ لڑکیوں نے جھوٹے الزامات لگائے ہیں ۔ ویڈیو میں گنگادھر کو ایک خاتون کا نام لیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جسے عدالت میں خفیہ بیان دینے کےکیلئے تربیت دی گئی تھی اور یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ۷-۸؍ماہ قبل اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی۔ اس نے ایسا ہی کیا۔ تاہم بی جے پی نے اس ویڈیو کوجعلی اورمسخ شدہ قرار دیا۔ انہوں نے سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ویڈیو میں بی جے پی لیڈر کے دعوے پر اتنا شور مچانے والے گنگادھر نے پہلے ہی مرکزی تفتیشی ایجنسی سے اس کی تحقیقات کا مطالبہ یا ہےاتوار کو گاؤں کی خواتین کا ایک گروپ اکونجی پاڑہ، سربڑیا میں جمع ہوئیں اور مظاہرہ کیا اور شاہجہان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ بے بی میر نامی خاتون نے کہا کہ جھوٹ کبھی دفن نہیں ہوتا۔ سب باہر ہے۔ شاہجہان شیخ کو فوری رہا کیا جائے۔ اسے پھنسایا جا رہا ہے۔ اس سازش کے پیچھے شوبھندو ادھیکاری کا ہاتھ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK