• Thu, 17 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایس آئی آر کی ڈرافٹ ووٹرلسٹ سے متعلق رہنمائی کیلئے مالونی میں ہیلپ ڈیسک قائم

Updated: September 17, 2026, 2:03 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Malvani

اسپیشل انٹیسیو رویژن ( ایس آئی آر ) کی ڈرافٹ لسٹ جاری ہونے کےبعد شہریوں کو مختلف قسم کےمسائل اور نوٹس وغیرہ جاری کئے جانے اور ان کے ناموں کو تضاد لسٹ میں شامل کئے جانے کے تعلق سے ان کی رہنمائی کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کئے جارہے ہیں جہاں وکلاء رائے دہندگان کی رہنمائی اور ان کی قانونی مدد کررہے ہیں۔

People are being guided through the help desk set up at Malwani MHADA. Photo: INN
مالونی مہاڈا میں قائم ہیلپ ڈیسک کے ذریعے لوگوں کی رہنمائی کی جارہی ہے۔ تصویر: آئی این این

اسپیشل انٹیسیو رویژن ( ایس آئی آر ) کی ڈرافٹ لسٹ جاری ہونے کےبعد شہریوں کو مختلف قسم کےمسائل اور نوٹس وغیرہ جاری کئے جانے اور ان کے ناموں کو تضاد لسٹ میں شامل کئے جانے کے تعلق سے ان کی رہنمائی کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کئے جارہے ہیں جہاں وکلاء رائے دہندگان کی رہنمائی اور ان کی قانونی مدد کررہے ہیں۔

بدھ کی سہ پہر ہیلپ ڈیسک اسلامک ویلفیئر سینٹر، ڈی۶،  ۱۱۳؍ سائی سہاس سوسائٹی ، مالونی مہاڈا  میں اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سِول رائٹس( اے پی سی آر ) مہاراشٹر اور مالونی این جی اوز اینڈ سٹیزنس فورم کے اشتراک سے  قائم کیا گیاہے۔ اس ہیلپ ڈیسک پر بلاتفریق مذہب  ایس آئی آر سے متعلق رہنمائی اور ضروری قانونی مدد بغیر کسی معاوضہ کے فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:دھاراوی دھوبی گھاٹ بریج کے انہدام کی زبردست مخالفت

یہ ہیلپ ڈیسک ایڈوکیٹ عادل عطار کی نگرانی میں ایس آئی آر کی حتمی فہرست جاری ہونے تک جاری رہے گی۔رائے دہندگان ایس آئی آر کے تعلق سے کسی بھی قسم کی قانونی مدد اوررہنمائی کے لئے روزانہ صبح۱۰؍ بجے سے شام ۶؍ بجے تک رجوع کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر اے پی سی آر مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری شاکر شیخ، انور شیخ (جماعت اسلامی) اور ایڈوکیٹ عادل عطار نے مختصر خطاب کیا۔ منتظمین کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ایس آئی آر سے متعلق کسی بھی دشواری یا رہنمائی کے لئے مذکورہ مرکز آکر رہنمائی حاصل کریں۔اس کے علاوہ یہ بھی مشورہ دیاگیا کہ شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے مگر انہیں بیداری کا بہرحال ثبوت دینا ہوگا تاکہ ان کے حق رائے دہی کوکسی قسم کا خدشہ لاحق نہ ہو۔

واضح ہوکہ اس سے قبل مدنپورہ، گوونڈی، میرا روڈ، کرلا، اندھیری اور تھانے میں بھی ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں آچکا ہے جہاں روزانہ شہری استفادہ کررہے ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK