Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملازمت کے متلاشی ایک شخص کا آدھا ریزیومے وائرل، صارفین نے اسے تخلیقی قرار دیا

Updated: July 11, 2025, 10:01 PM IST | New Delhi

ملازمت کی تلاش میں سرگرداں ایک نوجوان نے روایتی طریقوں سے ہٹ کر ایسا ریزیومے تیار کیا جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ آدھے صفحے پر چھپی ایک سطر نے ہزاروں صارفین کو چونکا دیا اور کئی کمپنیوں کو متوجہ کر لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس تخلیقی ریزیومے کو صارفین نے اب تک کا سب سے منفرد اور جرات مند ریزیومےقرار دیا ہے۔

Incomplete resume. Photo: X.
ادھورا ریزیومے۔ تصویر: ایکس۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ایسا ادھورا ریزیومے وائرل ہو رہا ہے جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ ریزیومے کسی معروف شخصیت یا بڑی کمپنی کے ملازم کا نہیں بلکہ ملازمت کے متلاشی ایک عام شخص کا ہے، جو اپنے تخلیقی انداز اور خوداعتمادی کی بدولت انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہا ہے۔ 
یہ ریزیومے عام ریزیومے سے بالکل مختلف ہے۔ اس میں نہ کوئی روایتی تفصیل ہے، نہ تجربات کی فہرست، نہ مہارتوں کے پیچیدہ نکات، اور نہ ہی لمبی چوڑی تعلیم کا ذکر۔ ریزیومے کے وسط میں ایک سادہ مگر پراثر جملہ لکھا ہے:’’میرے بارے میں جاننا ہے تو مجھے نوکری پر رکھو‘‘

Bro intentionally printed half a resume and wrote: ‘Hire me to unlock full potential.’ Man submitted a demo version of himself.😂
byu/eloanmask infunny

یہ منفرد انداز لاکھوں صارفین کے دل کو بھا گیا۔ متعدد افراد نے اسے ’’سب سے تخلیقی، سچّا اور جرات مندانہ ریزیومے‘‘ قرار دیا۔ کچھ نے کہا کہ’’یہی وہ خلوص اور خوداعتمادی ہے جس کی آج کی کارپوریٹ دنیا کو ضرورت ہے۔ ‘‘
ایک صارف نے تبصرہ کیا:’’ایسا ریزیومے پہلے کبھی نہیں دیکھا، یہ شخص واقعی موقع کا مستحق ہے۔ ‘‘دوسرے نے لکھا:’’میرے دفتر میں کوئی جگہ ہوتی تو میں ابھی اسے بلا لیتا!‘‘اس ریزیومے نے نہ صرف سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی بلکہ کچھ رپورٹس کے مطابق متعدد کمپنیوں نے اس شخص سے رابطہ بھی کیا ہے اور ملازمت کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ ماہرین افرادی قوت کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایک مکمل اور جامع ریزیومے کی اہمیت اپنی جگہ برقرار ہے، لیکن یہ مثال ظاہر کرتی ہے کہ اصلیت، سچائی اور اعتماد بعض اوقات روایتی طریقوں سے زیادہ مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK