• Fri, 07 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ساتوِک-چِراغ کی جوڑی کو کانسہ پر اکتفا کرنا پڑا

Updated: August 31, 2025, 5:49 PM IST | Paris

ساتوک سائی راج رینکی ریڈی اور چِراغ شیٹّی کی جوڑی کو بی ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئن شپ ۲۰۲۵ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز سیمی فائنل میں شکست کے بعد کانسے کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔

Satwik And Chirag Shetty. Photo:INN
ساتوک اور چراغ شیٹی۔ تصویر:آئی این این

ساتوک سائی راج رینکی ریڈی اور چِراغ شیٹّی کی ہندوستانی جوڑی کو بی ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئن  شپ ۲۰۲۵ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز سیمی فائنل میں شکست کے بعد کانسے کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ 
ایک گھنٹے ۷؍ منٹ تک جاری رہنے والے  میچ میں ۹؍ویں سیڈیڈ ساتوک  اور چِراغ شیٹّی کو چین کے چن بو یانگ اور لیو یی نے۱۹۔۲۱، ۲۱۔۱۸، ۱۲۔۲۱؍  سے شکست دے دی۔ ورلڈ چمپئن شپ میں ساتوِک-چِراغ کی جوڑی کا یہ دوسرا کانسے کا تمغہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ٹوکیو میں۲۰۲۲ء میں  ہونے والے  بی ڈبلیو ایف ورلڈچمپئن  شپ میں بھی کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھئیے:امارات کے آصف خان نے ۱۵؍سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

ہندوستانی جوڑی نے میچ کی شاندار شروعات کی اور ۰۔۴؍ کی سبقت حاصل کی۔ مڈ-گیم بریک تک ۵۔۱۱؍ کی برتری قائم رکھی، اس کے بعد چینی جوڑی نے اچھا مقابلہ کرتے ہوئے۱۳۔۱۴؍ کی برتری حاصل کرلی اور پھر یہ برتری برقرار رکھتے ہوئے پہلا گیم جیت لیا۔دوسرے گیم میں ساتوک  اور چِراغ شیٹّی نے۱۔۵؍ کی برتری حاصل کی لیکن چینی جوڑی نے اسے ۹۔۱۱؍ تک پہنچا دیا تاہم ایک بار پھر ساتوِک اور چِراغ نے اپنی گرفت مضبوط کی اور۱۱۔۱۶؍ کی برتری حاصل کرلی۔ اس کے بعد چن بو یانگ اور لیو یی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے  اسکور برابر کر دیا، لیکن ۳۲؍ شاٹس کی سنسنی خیز ریلی نے ساتوِک- چِراغ کو گیم پوائنٹ دلا کر میچ کو فیصلہ کن گیم تک پہنچا دیا۔ 
فیصلہ کن گیم میں چن بو یانگ اور لیو یی نے زبردست آغاز کرتے ہوئے۰۔۹؍ کی بڑی سبقت حاصل کرلی اور ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کرلی۔ اسی کے ساتھ  ہی اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا سفر ختم ہو گیا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK