Inquilab Logo

میراروڈکےایماندار رکشا ڈرائیور کو رائل کالج نے اعزاز سے نوازا

Updated: October 15, 2022, 11:00 AM IST | sajid Shaikh | Mumbai

یہاںنیا نگر میں رہنے والے رکشا ڈرائیور افتخار علی خان جنھوں نے ۱۵؍ لاکھ روپے مالیت کے زیورات سے بھرا ہوا بیگ پولیس اسٹیشن میں جمع کروایا تھا، کو گزشتہ روز میراروڈ کے رائل کالج میں اعزاز سے نوازا گیا۔

Rickshaw driver Iftikhar Ali Khan is being encouraged in the Royal College programme.
رائل کالج کے پروگرام میں رکشا ڈرائیور افتخارعلی خان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

 یہاںنیا نگر میں رہنے والے    رکشا ڈرائیور افتخار علی خان جنھوں نے ۱۵؍ لاکھ روپے مالیت کے زیورات سے بھرا ہوا بیگ پولیس اسٹیشن میں جمع کروایا تھا، کو گزشتہ روز میراروڈ کے رائل کالج میں اعزاز سے نوازا گیا۔   
  رائل کالج کے یومِ تاسیس پر شاندار پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں کالج کے ٹرسٹی اصغر لکڑا والا نے رکشا ڈرائیور افتخار علی خان کو مدعو کیا اور انھیں کالج کے ٹرسٹ کی طرف سے توصیفی سند ، شال اور ۲۵؍ ہزار روپے کا چیک دیا گیا ۔ اس موقع پر اصغر لکڑاوالا نے کہا کہ ’’آج ہم نے انہیں مدعو کیا ہے تاکہ ان کی ایمانداری کا جو سبق ہے، اسے طلبہ بھی  اپنی زندگی میں اپنائیں ۔‘‘ اس موقع پر افتخار علی خان نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھ جیسے عام شخص سے ملنے کیلئے وقت نکالنا بہت بڑی بات ہے ۔‘‘
 افتخار علی خان گزشتہ سال فروری میں شام کے وقت رکشا چلا رہے تھے تبھی ۲؍ خواتین ان کی گاڑی میںسوار ہوئیںاور انہیں ہائی وے   چلنے کو کہا۔  وہ شادی میں شرکت کیلئے احمد آباد جا رہی تھیں مگررکشا سے اُترتے وقت اپنا بیگ بھول گئیں۔  اس بات کا علم خود افتخار کو بھی نہیں تھا۔ جب صبح انھوں نے صاف صفائی کرتے وقت   پیسنجر سیٹ کے پاس ایک بیگ رکھا دیکھا تو اسے لے کر کنکیا پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں   پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں نے انہیں کاشی میرا پولیس اسٹیشن جانے کو کہا۔  جب وہ کاشی میرا پولیس  اسٹیشن گئے تو وہاں کے سینئر پولیس انسپکٹر سنجے ہزارے  لاکھوں روپے مالیت کے زیورات کا بیگ   دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔  بیگ کھولنے پر اس میں موبائل فون ملا اورجس کے ذریعے ان خواتین کو بلایا گیا۔ ان خواتین نے بتایا کہ بیگ کھو جانے سے وہ لوگ بے حد پریشان ہوئے  اور احمدآباد بھی نہ جا سکے تھے ۔
           افتخار علی خان کو علاقے کی رکن اسمبلی گیتا جین اور کئی تنظیموں نے بھی اعزاز سے نوازا ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ افتخار علی خان نے رکشا  بینک لون پر لیا تھا  اور لاک ڈاؤن میں خراب مالی حالت کی وجہ سے قرض کی قسطیں بھی ادا نہیں کر پا رہے ہیں، ایسے حالات کے باوجود انہوں نے لاکھوں  روپے  کےزیورات سے بھرا بیگ   لوٹاکر  ایمانداری کی مثال قائم کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK