Inquilab Logo

حیدرآباد کی ٹیم رنوں کا انبار لگانے کیلئے تیار

Updated: April 25, 2024, 12:10 PM IST | Haidrabad

آج آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کا رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ مقابلہ۔ پچھلے میچ میں کمنس کی ٹیم نے بنگلور کو دھول چٹائی تھی۔

Hyderabad team. Photo: INN.
حیدر آباد کی ٹیم۔ تصویر: آئی این این۔

جب سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم جمعرات کو یہاں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں سب سے کمزور ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف میدان پر اترے گی تو وہ پھر سے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے رن کا انبار لگانا چاہے گی۔ اس آئی پی ایل مرحلے میں ۳؍ بار۲۵۰؍ رن سے زیادہ کا ہندسہ عبور کرنے والی سن رائزرس حیدرآباد(ایس آر ایچ) نے طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کیا، جس میں ممبئی انڈینس اس کا پہلا شکار بنی اور پھر بنگلور میں ۲۰۱۶ء کی فاتح ٹیم نے آر سی بی کے خلاف ۳؍ وکٹ پر۲۸۷؍ رن بنائے تھے۔ ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ اسکور کیا۔ 
اگر یہ کافی نہیں تھا تو ایس آر ایچ نے دہلی کیپٹلس کے خلاف پاور پلے میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے۱۲۵؍ رن کا ریکارڈ بنا کر آئی پی ایل میں پہلی بار۳۰۰؍ رن کو عبور کرنے کا امکان بھی پیدا کر دیا۔ اور جمعرات کو بھی اگر ایس آر ایچ کچھ ریکارڈ بناتا ہے اور وہ بھی آر سی بی کے کمزور بولنگ اٹیک کے خلاف، جس کا امکان کافی زیادہ ہے۔ آر سی بی کے گیندبازی شعبہ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے بہترین گیند باز یش دیال ۷؍ وکٹ کے ساتھ فہرست میں ۲۴؍ ویں نمبر پر ہیں۔ آر سی بی جو ۸؍ میں سے ۷؍ میچ ہارنے کے بعد ٹیبل کے سب سے نیچے ہے، اس نے اپنے آخری ۵؍ میچوں میں کم از کم ۱۸۰؍ رن بنائے ہیں اور آخری ۲؍ میچوں میں حریف ٹیم نے ان کے خلاف۲۰۰؍ سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ 
آر سی بی کے بلے بازوں نے اپنی بولنگ کی خامیوں کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے لیکن توازن کے لحاظ سے اتنی کمزور ٹیم کیلئے آل راؤنڈ کارکردگی پیش کرنا ناممکن نظر آتا ہے۔ آر سی بی نے بیٹنگ میں زبردست جذبہ دکھایا اس کے باوجود وہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس سے صرف ایک رن سے ہار گئی۔ 
آر سی بی انتظامیہ ان کی متحدہ بلے بازی کی کوششوں سے کافی مطمئن ہوگی۔ وراٹ کوہلی۳۷۹؍ رن بنانے کے بعد `اورنج کیپ کے حامل ٹورنامنٹ میں آر سی بی کے اب تک کے بہترین بلے باز رہیں گے۔ 
کوہلی کے علاوہ کچھ اور کھلاڑی بھی زبردست فارم میں ہیں جن میں ایس آر ایچ کے ٹریوس ہیڈ بھی شامل ہیں۔ ہیڈ جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہیں اور ہر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ ابھیشیک شرما نے بھی ہیڈ کے ساتھ اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہینرک کلاسن نے بھی اس سیزن میں بلے سے اچھا تعاون کیا ہے۔ حیدرآباد کی مضبوط بلے بازی نے ان کے گیندبازوں اور کپتان پیٹ کمنس کا کام آسان کر دیا ہے۔ ایس آر ایچ نے ۷؍میچوں میں ۱۰؍ پوائنٹس حاصل کئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK