Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہرمز کھلوانا ٹرمپ کے بس کی بات نہیں: امریکی انٹیلی جنس

Updated: April 05, 2026, 11:38 AM IST | Mumbai

سراغ رسانی کی رپورٹ کے مطابق ایران کو آبنائے ہرمز میں بالادستی حاصل ہے اور وہ اس کا بھرپور استعمال کر رہا ہے۔

Donald Trump. Photo: INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

امریکہ ایران جنگ میں اگر کوئی ایک نقطہ سب سے اہم اور خطرناک محاذ کے طور پر سامنے آیا ہے تو وہ آبنائے ہرمز ہے۔ یہ صرف سمندری راستہ نہیں ہے بلکہ پوری دنیا کو توانائی سپلائی کرنے والی لائف لائن ہے لیکن اب یہی راستہ خطرناک بن گیا ہے۔ایران نے آبنائے ہرمز کے بیشترحصے پراپنی سیکوریٹی سخت کردی ہے۔اس صورتحال نے پوری دنیا میں توانائی کا بحران پیدا کردیا ہے جس کی وجہ سے متاثرہ ممالک نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے امریکہ پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔حالانکہ امریکی انٹیلی جنس کی حالیہ رپورٹ نے اس بحران کو مزید گہرا کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران اس وقت کسی بھی حالت میں آبنائے ہرمز کھولنے کے موڈ میں نہیں ہے اور نہ ٹرمپ میں اس وقت اتنا دم ہے کہ وہ ایران سے یہ راستہ کھلوالیں۔

یہ بھی پڑھئے: طیاروں کو مار گرانے کے بعد ایران کے حوصلے بلند

اس کی وجہ صاف ہے۔ یہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے تہران امریکہ اور صدر ٹرمپ پر سب سے زیادہ دباؤ ڈال سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کی تیل اور گیس سپلائی کا تقریباً ۲۰؍ فیصد اسی راستے سے گزرتا ہے۔ اس لئے اگر یہ زیادہ دیر تک بند رہے گا تو عالمی منڈی پر اس کا براہ راست اور سنگین اثر پڑے گا۔ ٹرمپ مسلسل دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ اگر امریکہ چاہے تو آبنائے ہرمز کو آسانی سے کھلوا سکتا ہے۔ انہوں نے یہاں تک کہا ہے کہ اگر ہمیں ’تھوڑا اور وقت ملا تو ہم اسے کھول دیں گے‘ لیکن زمینی حقیقت بالکل مختلف نظر آتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کام جتنا آسان نظر تا ہے، اس سے کہیں زیادہ زیادہ مشکل ہے۔ آبنائے ہرمز کا جغرافیائی محل وقوع ہی اسے ایران کا اہم ہتھیار بنادیتا ہے۔ ساتھ ہی ٹرمپ کی حکمت عملی بھی ناکام ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK