Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایچ ایس سی رزلٹ: ناسک ڈیویژن میں نندور بار ضلع سرفہرست

Updated: May 03, 2026, 10:34 AM IST | Ismaeel Shad | Dhule

ضلع میں ۳۰ء۹۶؍ فیصد لڑکیوں نے کامیابی حاصل کی، جبکہ لڑکوں کی کامیابی کا تناسب ۳۴ء۹۱؍ فیصد رہا۔

This time too, girls are ahead of boys. Photo: INN
اس بار بھی لڑکیاں، لڑکوں سے آگے رہیں۔ تصویر: آئی این این

سنیچر کے روز ایچ ایس سی کے رزلٹ ظاہر کئے گئے جس میں مہاراشٹر کے ناسک ڈیویژن بورڈ کا نتیجہ ۷۲ء۹۰؍ فیصد رہا۔حسب روایات امسال بھی ایچ ایس سی بورڈ امتحان میں لڑکیوں نے ہی بازی ماری ہے۔ناسک ڈیویژن میں نندروبار ضلع کے طلبہ نے ۶۶ء۹۴؍ فیصد کامیابی حاصل کرکے بازی مار لی ہے۔ ڈیویژن کے کسی اور ضلع کا تناسب اتنا نہیں رہا۔ دوسرے نمبر پر ناسک ضلع  ہے جہاں ۴۴ء۹۳؍ فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ 

دھولیہ ضلع کا نتیجہ ۶۷ء۸۹؍ فیصد کے ساتھ تیسرے نمبرپر رہا علاوہ ازیں ۶۷ء۸۵؍ فیصد نتیجہ کے ساتھ جلگاوں ضلع ڈیویژن میں چوتھے نمبر پر رہا۔ناسک ڈیویژن کے چاروں ہی اضلاع میں لڑکیوں نے اپنی کامیابی کا دبدبہ برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پونے میں معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت، مقامی باشندوں کا احتجاج

چاروں اضلاع میں کامیابی کا تناسب*

•ناسک: لڑکے (۳۴ء۹۱) لڑکیاں (۸۱ء۹۵)کل فیصد نتیجہ(۴۴ء۹۳)

دھولیہ: لڑکے(۲۷ء۸۷)، لڑکیاں (۵۳ء۹۲) کل فیصد نتیجہ (۶۷ء۸۹)

•جلگاوں: لڑکے(۴۱ء۸۲)، لڑکیاں (۴۱ء۸۸)کل فیصد نتیجہ(۰۸ء۸۵)

•نندوربار: لڑکے(۲۱ء۹۳) لڑکیاں (۳۰ء۹۶) کل فیصد نتیجہ(۶۶ء۹۴)

حکومت ہر سال نقل سے پاک امتحان کیلئےنت نئے طریقے استعمال کرتی ہے۔ امسال امتحان مراکز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی ،بیٹھے دستے، امتحانی مراکز پر پولیس کا سخت پہرا ہر چند کہ گزشتہ سال کی بہ نسبت امسال ایچ ایس سی بورڈ کے امتحان میں بہت زیادہ سختی دیکھنے کو ملی۔نقل کرنے والے طلبہ، کاپی پہنچانے والوں اور امتحان ہال میں غفلت برتنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔اتنی سختی کے باوجود دھولیہ ضلع چاروں تعلقوں کے ۷۶؍جونیئر کالج کا نتیجہ سوفیصد لگا ہے اسی طرح نندوربار ضلع کے چھ تعلقوں کے ۵۱؍جونیئر کالج کا نتیجہ صد فیصد لگا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: یہ درست ہے کہ ساورکر کو گاندھی جی کے قتل کے الزام میں نامزد کیا گیا تھا

دھولیہ ضلع کے چاروں تعلقوں کے سو فیصد نتائج ذیل میں دئیے گئے ہیں۔دھولیہ(۲۵) ،ساکری(۱۹)،شیرپور(۲۰)،سندھ کھیڑا(۷) دھولیہ شہر(۵)اسی طرح نندوربار ضلع میں اکل کوا( ۸) ،دھڑگاوں(۲) ،نندوربار (۱۷) ،نواپور (۱۸) ،شہادہ(۳)،تلودہ(۳)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK