Inquilab Logo

بی جے پی کیساتھ حکومت کبھی نہیں بنائوں گا : ادھو ٹھاکرے

Updated: June 26, 2022, 11:53 AM IST | Mumbai

وزیر اعلیٰ کے مطابق بی جے پی نے ان کے خاندان پر کیچڑ اچھالا ہے ، ایسے لوگوں کو کبھی معاف نہیں کیا جاسکتا

uddhav thackeray
ادھو ٹھاکرے

زیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کے ساتھ دوبارہ حکومت بنانے کے تمام امکانات کو پوری طرح سے خارج کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب کبھی بی جے پی کے ساتھ حکومت نہیں بنائیں گے کیوں کہ اس پارٹی نے ان کے خاندان پر کیچڑ اچھالا ، ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کی اور پارٹی توڑنے کی بھی کوشش مسلسل کررہی ہے ۔ ایسے میں کس منہ سے میں اسمبلی میں ان کے ساتھ بیٹھوں ؟ میں خاموش رہتا ہوں ، ہر معاملے پر ردعمل ظاہر نہیں کرتا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں کمزور ہوں یا اپنی پارٹی کو بچانہیں سکتا۔ مجھے معلوم ہے کہ پارٹی کیسے چلائی جاتی ہے اور نئی پارٹی کیسے کھڑی کی جاتی ہے۔
  ادھو ٹھاکرے نے شیو سینا کے ضلع صدور سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کئی باتیں واضح کیں۔ ادھو  نے باغی اراکین  سے کہا کہ وہ جس پارٹی میں جانا چاہیں جاسکتے ہیں، میں انہیں نہیں روکوں گا کیوں کہ اب میں نئی اور مضبوط شیو سینا بنائوں گا جو واقعی بالاصاحب ٹھاکرے کی وفادار ہو گی۔  نئی پارٹی بنانے کے لئے مجھے محنت کرنی ہو گی اس کے لئے میں بالکل تیار ہوں ۔  انہوں نے باغیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن لیڈروں کو ہم نے اپنا نام  اور اپنی شناخت استعمال کرنے کا موقع دیا  اور انہیں کچھ بنایا آج ان کی خواہشات ضرورت سے  زیادہ بڑھ گئی ہیں جس کی وجہ سے اب ہم انہیں پورا کرنے سے قاصر ہیں۔ اسی لئے میں کہہ رہا ہوں کہ جسے جہاں جانا ہے جائے ، ہم نئی شیو سینا بنانے کیلئے تیار ہیں اور ہم یہ کرکے دکھائیں گے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK