Inquilab Logo

بی جے پی کے اہم لیڈروں کی بنارس آمد

Updated: March 01, 2021, 11:15 AM IST | Agency | Varanasi

بی جے پی صدر جے پی نڈا ، مر کزی وزیر اسمرتی ایرانی ، اتر پر دیش کے وزیر اعلیٰ یو گی ا ور دیگر کی موجود گی میں پارٹی کے ہائی ٹیک آفس کا افتتاح ۔برسر اقتدار جماعت کےقومی صدر نے ابھی سے پنچایت اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر زور دیا

Yogi Adityanth - Pic : PTI
یوگی آدتیہ ناتھ ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 اتوار کو بی جے پی کے اہم لیڈروں نے بنارس کا دورہ کیا ۔ ان کی موجودگی میں بی جے پی کے ہائی ٹیک آفس کا افتتاح کیا گیا۔  اس موقع  پر پارٹی کے قومی صدر نے  ابھی  سے پنچایتی اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں پوری طاقت جھونکنے پر زور دیا۔  جے پی نڈا نے اتوار کو  آئندہ پنچایتی انتخابات اور۲۰۲۲ء کے  اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں پارٹی کے تمام عہدیداروں، نمائندوں اور عوامی نمائندوں سے تنظیم کو مزید مضبوط کرنے اور کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے  ابھی  سے جد وجہد کرنے کی نصیحت کی ۔ 
  وارانسی کے ہرہواعلاقے کے `گوکل دھام میں منعقدہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی صدر نڈا نے کہا :’’ تنظیم کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ہر ضلع صدر کو وقفے وقفے سےباقاعدہ میٹنگیں کرنی چاہئیں۔ پارٹی کی پوری توجہ ڈویژن ، سیکٹر اور بوتھ پر ہونی چاہئے۔ ضلعی  صدر کوبورڈ کے چیئرمین سے مستقل رابطہ میں رہ کر تنظیم میں ہونے والے کاموں کی معلومات رکھنی چاہئے۔ ضروری ہدایات دیتے رہنا چاہئے۔  ہرضلع صدرکو ڈویژنل صدر سے یہ معلوم کرنا چاہئے کہ مقررہ تاریخ پر میٹنگ ہوئی یانہیں، ساتھ ہی ڈسٹرکٹ کور کمیٹی کی میٹنگیں باقاعدہ ہونی چاہئیں۔ پارٹی کا خیال ہے کہ تنظیم کی سب سے نچلی یونٹ یعنی بوتھ سب سے مضبوط ہونا چاہئے لہٰذا تنظیم کے ذریعہ مقررہ مدت کے اندر بوتھ کمیٹی اور اپناہیڈ بنانا ہوگا۔‘‘
  نڈا نے سرکاری اسکیموں کا صد فیصد فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئےتنظیم اور حکومت کے  درمیان تال میل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا:’ ’تنظیم کے کارکنوں کو مرکزی اور ریاستی حکومت کی تمام فلاحی اسکیموں کی  بخوبی معلومات ہونی چاہئے تاکہ سماج  کے آخری صف  کے افراد تک اس کا فائدہ پہنچ سکے۔‘‘
  بی جے پی کے قومی صدر نے تنظیمی ڈھانچے  مضبو ط بنانے کے  ساتھ ساتھ پارٹی عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کوپنچایت، اسمبلی  اور لوک سبھا حلقوں میں  عوام سے مسلسل بات چیت کرنے اور ان کے سکھ دکھ میں شامل ہونے کی نصیحت کی۔
 اس موقع پروزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے   نڈا کا خیرمقدم کیا اور کہا :’’ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ملک کے اندر سرکاری اسکیموں کو عوام تک پہنچایا جارہا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی نڈا کی سربراہی میںپارٹی کے نظریات اور اصولوں کوساتھ  فلاحی اسکیموں کو عوام تک پہنچارہی ہےجس میں اضافہ کرنا ہے۔ ‘‘ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا:’’ کورونا بحران میں بی جے پی کارکن بوتھ، ڈویژن، ضلع، خطہ، ریاست اور قومی سطح پر ملک کے۱۳۵؍ کروڑا فراد کو راحت پہنچانے کی کوشش کرتے رہے۔ اتنے بڑے بحران میں کسی کو بھی شکایت کا موقع نہیں ملا۔ قوم کی خوش قسمتی ہے کہ کاشی کا رکن پارلیمنٹ ملک کی قیادت کرتا ہے۔‘‘اس موقع پر مر کزی وزیر اسمرتی  ایرانی اور دیگر نےبھی خطاب کیا  ۔  اسمرتی ایرانی نے  بنارس کی پانی پوری کھائی اور مند ر گئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK