Inquilab Logo

آزادیٔ اظہار کامطلب دوسروں کو تکلیف دینا نہیں

Updated: October 31, 2020, 10:18 AM IST | Agency | Islamabad

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اسلامو فوبیا کے تعلق سے بیان دیا ہے۔ اسلام آباد میں عیدمیلادالنبی ؐ کے ایک جلسے سے خطاب کر تے ہوئے عمران نے کہا ’’ آزادیٔ اظہار کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ دوسروں کو تکلیف دیں ۔

Imran Khan.Picture :INN
عمران خان۔ تصویر:آئی این این

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اسلامو فوبیا کے تعلق سے بیان دیا ہے۔   اسلام آباد میں عید میلادالنبی  ؐ کے ایک جلسے سے خطاب کر تے ہوئے عمران نے کہا ’’ آزادیٔ اظہار کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ دوسروں کو تکلیف دیں۔ ‘‘عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’ مغرب کے لوگوں کو یہ سمجھ نہیں ہے کہ ہمارا نبی اکرم ؐ کے ساتھ کیا رشتہ ہے۔  وہ یہ سمجھ بھی نہیں سکتے کیونکہ ان کے وہاں ادب نہیں ہے۔  ہم جس طرح ادب سے اپنے نبیوںؑ اور بزرگوں کا نام لیتے ہیں وہ ایسا نہیں کرتے۔‘‘  انہوں نے  پھر اس بات پر زور دیا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کو  متحد ہو کر یورپ کو سمجھانا ہوگا کہ ہمارا موقف کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ’’ مغرب کے لوگوں میں یہ مشہور کیا گیا ہے کہ مسلمان آزادی ٔ اظہار کے خلاف ہیں۔‘‘  پاکستانی وزیراعظم کے مطابق چارلی ہیبڈو جیسے  میگزین کے پیچھے بہت تھوڑے لوگ ہیں لیکن وہ طاقتور ہیں اس لئے ان کا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔  عمران خان نے کہا کہ ہمیں یورپ کے لوگوں سے بات کرنی  ہوگی اور اسلامو فوبیا کو دور کرنا   ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK