Inquilab Logo

مہاراشٹر میں  کابینہ نے لاک ڈاؤن میں۳۱ ؍ مئی تک توسیعکی تجویز دی

Updated: May 13, 2021, 8:25 AM IST | Mumbai

حتمی فیصلہ اُدھو ٹھاکرے کریں گے، ریاست میں نئے مریضوں کی تعداد میں  یومیہ ۵۰؍ ہزار سے کم کے اضافے کا سلسلہ برقرار

in maharashtra the cabinet proposed extending the lockdown till may 31.PicturePTI
مہاراشٹر میں  کابینہ نے لاک ڈاؤن میں۳۱ ؍ مئی تک توسیعکی تجویز دی تصویرپی ٹی آئی

ریاست مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن پر قابو پانےکیلئے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن اور اس سے متعلقہ پابندیوں میں کابینہ نے ۳۱؍ مئی تک توسیع کی تجویز پیش کی ہے۔بدھ کو بلائی گئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے بعدنیا آرڈر جاری کرتے ہوئے پابندیوںمیں توسیع کا اعلان کیا جاسکتاہے۔
  لاک ڈاؤن کے دوران ریاست میں ضروری خدمات کے لئے دی جانے والی چھوٹ جاری رہے گی۔ کسی نئی پابندی  کی تجویز نہیں ہے۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر صحت راجیش ٹوپے نے  بتایا کہ میٹنگ میں محکمہ صحت اور ریاستی وزیروں نے لاک ڈاؤن ۱۵؍دن کیلئے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔ وزیر صحت نے اس کے ساتھ یہ بھی بتایاکہ اُدھو ٹھاکرے اس سلسلے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔
 واضح رہےکہ موجودہ لاک ڈاؤن کی مدت ۱۵؍ مئی کو ختم ہورہی ہے۔اس سے قبل منگل کے روز  وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اشارہ  دیا تھا کہ لاک ڈاؤن کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔ ریاست میں کورونا انفیکشن کا سلسلہ توڑنے کے لئے ادھو حکومت نے پہلے۲۲؍ اپریل سے یکم مئی تک لاک ڈاؤن کی سخت پابندیاں عائد کردی تھیں۔ اس کے بعد  ان پابندیوں کو مزید سخت کرتے ہوئے ، انہیں۱۵؍ مئی تک بڑھا دیا گیا تھا۔ اس دوران لاک ڈاؤن کا اثر ریاست میں نظر آنے کادعویٰ کیا جارہا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں میں ریاست میں کورونا کے معاملے میں مستقل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔یومیہ نئے مریضوں کی تعداد ۵۰؍ ہزار سے کم پر برقرار ہے۔گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں مہاراشٹر میں اس وباسے۸۱۶؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ۴۶۷۸۱؍ نئے معاملات سامنے آئے ۔
 دوسری جانب بدھ کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں ۱۳؍ اپر یل۲۰۲۱ء  کے حکم نامہ کی دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے عید کا تہوار خصوصی احتیاط کے ساتھ منانے کی ہدایت دی گئی ہے اور مساجد اورکھلی جگہوںپر نماز کیلئے جمع ہونے پرپابندی برقراررکھی گئی ہے۔

lockdown Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK