Inquilab Logo

لاک ڈائون میں تو سیع سے چھوٹے تاجر پریشان،دکانیں کھولنے کی اجازت مانگی

Updated: April 30, 2021, 10:41 AM IST | saadat khan | Mumbai

فیڈریشن آف ممبئی ریٹیلرکلاتھ اسوسی ایشن نے ہفتہ میں ۵؍دن صبح ۱۰؍تا شام ۵؍بجے کارو بارکرنےکی اجازت طلب کی،بصو رت دیگر پیکیج کا مطالبہ

Small traders are very worried about the extension of the lockdown.Picture:Midday
چھوٹے تاجر لاک ڈائون میں توسیع سے بہت زیادہ پریشان ہوگئے ہیں تصویر مڈڈے

کوروناوائرس کی دوسری لہر کے تباہ کن نتائج پر قابوپانےکیلئے ریاستی حکومت نے ممبئی سمیت ریاست کے بیشتر اضلاع میں ۳۰؍اپریل تک لاک ڈائون نافذ کیاتھا۔ لیکن ۲۸؍اپریل کومنعقد ہونےوالی کابینی میٹنگ میں اس لاک ڈائون کو جاری رکھنےکا فیصلہ کرتے ہوئے لاک ڈائون میں۱۵؍مئی تک توسیع کااعلان کیاگیاہے۔اس اعلان کےفوراً بعد فیڈریشن آف ممبئی ریٹیلر کلاتھ ڈیلرس اسوسی ایشن نےمہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھوٹھاکرے سے تحریری مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹے بیوپاریوںکو پیر تا جمعہ صبح ۱۰؍بجے سے شام ۵؍ بجے تک تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجاز ت دی جائے۔ کاروبار کےبندہونے سے چھوٹے بیوپاری بہت پریشان ہیں۔ان کے ذاتی اخراجات کے علاوہ دکان اور مکان کا کرایہ،بجلی اور پانی کابل، جی ایس ٹی ، بینک کے قرض کی قسط اور سود کی رقم اور اسٹاف کی تنخواہیں، ان سب کی ادائیگی کیسے کی جائے گی ۔ اس لئے ہمیں کاروبار کرنےکی سہولت فراہم کی جائے ہم حکومت کا ساتھ دینےکیلئے تیارہیں ۔ سنیچر اتوار کو کاروبار بند رہیں گے۔ اگر حکومت کاروبار کرنےکی اجازت نہیں  دے سکتی ہے تو ہمیں بھی کوئی پیکیج دیاجائے ۔
  مذکورہ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری ہیرن مہتا نے انقلاب کو بتایاکہ ’’ریاستی حکومت نے گزشتہ ۱۵؍ دنوں میں لاک ڈائون نافذ کرکے کوروناکے کیسز پر کچھ حدتک قابو پایاہے جو قابل تعریف ہے۔ حکومت نے بدھ کو ۱۵؍مئی تک لاک ڈائون نافذ کرنے کا جو نیا اعلان کیاہے ہم اس کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔ مگر حکومت کو یہ معلوم ہوناچاہئے کہ گزشتہ ۲۱؍دنو ں سے ہم نے کاروبار بند رکھ کر حکومت کا ساتھ دیاہے ۔ ہماری بھی کچھ مجبوریاں ہیں۔ ذاتی اخراجات کے علاوہ دکان اور مکان کا کرایہ،بجلی اور پانی کابل، جی ایس ٹی ، بینک کے قرض کی قسط اور سود کی رقم اور اسٹاف کی تنخواہیں، ان سب کی ادائیگی کیسے کی جائے گی؟ اس لئے ہمیں کاروبار کرنےکی سہولت فراہم کی جائے ہم حکومت کا ساتھ دینےکیلئے تیار ہیں ۔ اس کے تحت ہم سنیچر اتوار کو کاروبار بند رکھیں گے۔ اگر حکومت کاروبار کرنےکی اجازت نہیں دے سکتی ہے تو ہمیں بھی کوئی پیکیج دیا جائے ۔‘‘انہوں نے یہ بھی کہاکہ’’ ہم چھوٹے دکانداروں کی تکلیف کو سمجھنے کی کوشش کی جائے ۔ ہمیں کچھ راحت دی جائے تاکہ ہم بھی اپنے گزربسر کا راستہ نکال سکیں۔ ہمارامطالبہ ہےکہ یکم مئی سے ہمیں پیر تا جمعہ صبح ۱۰؍تا شام ۵؍بجے تک کاروبار کرنے کی اجاز ت دی جائے ۔ سنیچر اوراتوار کو ہم اپنی دکانیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن ہفتہ میں ۵؍دن ہمیں کچھ وقت کیلئے کاروبار کرنےکی سہولت فراہم کی جائے تاکہ ہم اپنا کچھ خرچ نکال سکیں۔ ہم حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرنےکی صدفیصد ضمانت دیتےہیں۔ احتیاطی تدابیر مثلاً ماسک پہننا، افرادی دوری اور سینی ٹائزر وغیرہ کا پابندی سے استعمال کیاجائے گا۔اگر ہماری اپیل ریاستی حکومت کے سمجھ میں نہیں آتی ہے تو ہمیں کچھ پیکیج دیاجائے تاکہ ہم بھی خاموشی سے گھر بیٹھیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK