Inquilab Logo

دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ مقامی باشندوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت

Updated: October 14, 2020, 9:41 AM IST | Agency | Riyadh

سعودی عرب کی کمیٹی برائے حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ۱۸؍ اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ مقامی افراد کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔سعودی میڈیا کے مطابق ۴؍ اکتوبر کے بعد عمرے کی ادائیگی سے مرحلہ وار پابندی اُٹھانے کی اجازت دیدی گئی ہے جس میں صرف ۶؍ہزار مقامی باشندے عمرہ ادا کرسکتے تھے تاہم اب ۱۸؍ اکتوبر سے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے جس میں ۲؍ لاکھ سے زائد مقامی عازمین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت دی جائے گی

Mecca Sharif
اب بڑی تعداد میں لوگ اللہ کے گھر میں حاضر ہونے کی سعادت حاصل کریں گے

سعودی عرب کی کمیٹی برائے حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ۱۸؍ اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ مقامی  افراد کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔سعودی میڈیا کے مطابق ۴؍ اکتوبر کے بعد عمرے کی ادائیگی سے مرحلہ وار پابندی اُٹھانے کی اجازت دیدی گئی ہے جس میں صرف ۶؍ہزار مقامی  باشندے عمرہ ادا کرسکتے تھے تاہم اب ۱۸؍ اکتوبر سے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے جس میں ۲؍ لاکھ سے زائد مقامی عازمین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت  دی جائے گی ۔اس حوالے سے سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ کے رکن حانی العمیری نے بتایا کہ ۱۸؍ اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ زائرین کے علاوہ ۶؍  لاکھ سے زائد عبادت گزاروں کو مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔
 حانی العمری نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے کیلئے مسجد نبوی میں روضۂ مبارک کےعلاوہ مسجد نبوی کا پرانا حصہ بھی کھول دیا جائے گا۔ قبل ازیں ۳۱؍ مئی سے مسجد نبوی کے صرف صحن میں نماز کی ادائیگی کی اجازت تھی۔واضح رہے کہ یکم نومبر  سے تیسرے مرحلے میں غیر ملکی زائرین کو بھی عمرہ ادائیگی اور روضہ شریف پر حاضری کی اجازت ہوگی تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے ممالک کے شہریوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
 واضح رہے کہ اس سال مارچ میں کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی حکومت نے حرمین شرفین میں عوام کیلئے عبادت پر پابندی عائد کر دی تھی۔ کئی مہینوں بعد بڑی مشکل سے سعودی ہی میں مقیم مختلف ممالک کے عازمین کو حج کا فریضہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی لیکن اس میں صرف ۱۰؍ ہزار لوگوں کو یہ اجازت تھی۔ لیکن اب جبکہ سعودی میں کورونا کے معاملات کم  ہو چکے ہیں حکومت نے حفاظتی اقدامات کے ساتھ لوگوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ اس کا پہلا مرحلہ ۴؍ اکتوبر کو شروع ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK