Inquilab Logo

عید کی مناسبت سے ریاض اور مکہ مکرمہ میں منفرد سرگرمیاں 

Updated: April 14, 2024, 12:02 PM IST | Agency | Riyadh/Makkah

لینڈلائن پر بات چیت کا تجربہ ، تیراندازی کا لطف،پرانے دور کی کاروں کی نمائش،  بازوں کےساتھ بچوں کی تصویر کشی۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور مکہ مکرمہ میں  منفرد انداز میں عید منائی گئی۔ سعودی پریس ایجنسی( ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق ریاض کے عید پروگراموں کے دوران بچوں کو پرانے دور کی اشیاء کے بارے میں بتایا گیا۔ ان بچوں نے پرانے دور کے ٹیلی فون، لکڑی کی سیڑھی اور لوہے کے صندوق دیکھے۔ بچوں  نے لینڈ لائن استعمال کئے اور ان پر بات چیت کا تجر بہ بھی کیا۔ اس طرح بچوں کی یہ عید سب سے الگ رہی۔   ریاض میونسپلٹی کی جانب سے اس بار عید کے موقع کو خاص بنا یا گیا۔ ریاض میونسپلٹی نے سعودی دارالحکومت کے۱۳؍ پارکوں اور باغیچوں کو عید کی مناسبت سے سجا یا جہاں بہت سی سرگرمیاں انجام دی گئیں  جن میں روایتی ثقافتی پروگرام شامل ہیں۔ اس دوران سجاوٹ اور روشنی سے بھرپور چھٹیوں کی راتوں کا تجربہ بھی کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: فلسطین : زیر علاج بچوں کی زندگیاں خطرے میں

ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں بھی منفر دا ندا ز سے عید منائی گئی۔ یہاں ’مکہ ہم سب کا استقبال کر تا ہے‘ کے عنوان سے عید پر ایک بازار سجایا گیا ہےجس میں   عید پارک اور خیمہ بنایا گیا۔ پرانے دور کی کاروں  کی نمائش کی گئی، ان کے سامنے ایک بڑی تعداد نے تصویریں کھنچوائی۔ اس دوران دستکاری کے بازار بھی سجائے گئے۔ بچوں نے تیرا ندازی کا بھی لطف لیا۔ بچے نایا ب نسل کے بازوں کے تصویر یں کھنچوانے میں پیش پیش رہے۔ اس طرح پرانے دور کی عید کی بھی یادتازہ ہوگئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK