ایپل نے ہندوستان میں نئی سروس متعارف کروائی ہے جس کے تحت گاہک ویڈیو کال کے ذریعے ایپل کے ماہرین سے براہ راست بات چیت کرکے ایپل کی مصنوعات آن لائن خرید سکتے ہیں۔ اس پورے عمل میں انہیں گھر سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں ہے۔
EPAPER
Updated: July 31, 2025, 3:43 PM IST | Mumbai
ایپل نے ہندوستان میں نئی سروس متعارف کروائی ہے جس کے تحت گاہک ویڈیو کال کے ذریعے ایپل کے ماہرین سے براہ راست بات چیت کرکے ایپل کی مصنوعات آن لائن خرید سکتے ہیں۔ اس پورے عمل میں انہیں گھر سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اپیل نے آئی فون ۱۷؍ سیریز کی لانچ سے قبل ہندوستان میں ’’شاپ ود اے اسپیشلسٹ اوور ویڈیو‘‘ نامی سروس کا اعلان کیا ہے جس کے تحت گاہک ویڈیو کال پر ایپل اسٹور کے ملازمین سے بات چیت کرکے نیا فون آن لائن آرڈر کرسکتے ہیں۔ ویڈیو کال میں گاہک ایپل کی مختلف مصنوعات کے بارے میں جان سکتے ہیں اور ان کیلئے کون سا پروڈکٹ بہتر رہے گا، اس پر اسپیشلسٹ سے بات چیت کرسکتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ گاہکوں کو گھر سے نکلے بغیر ایپل کی مصنوعات خریدنے کا منفرد تجربہ حاصل ہوگا۔ کال ہی پر انہیں لون وغیرہ کی بھی معلومات فراہم کی جائے گی۔
ہندوستان میں آن لائن شاپنگ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کے پیش نظر ایپل نے ملک میں یہ سروس متعارف کروائی ہے۔ اس سے قبل ایپل کی یہ سروس صرف امریکہ تک محدود تھی، اس طرح ایپل کی جانب سے ’’اسپیشل سروس‘‘ پانے والا ہندوستان دوسرا ملک بن گیا ہے۔ ہندوستان کے شہری ملک کے کسی بھی حصے سے ویڈیو کال کرکے ایپل کے آلات خرید سکتے ہیں۔ اس ضمن میں ایپل ریٹیل آن لائن ہیڈ کرن راسموسین نے کہا کہ ’’ہندوستان کا مارکیٹ تیزی سے بدل رہا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ گاہکوں تک پہنچ رہے ہیں۔‘‘ خیال رہے کہ ویڈیو کال کے ذریعے ’’ایپل شاپ‘‘ ایپل اسٹور آن لائن سے پیر سے جمعہ صبح ۱۰؍ سے شام ۷؍ بجے تک کیا جاسکتا ہے۔