Inquilab Logo

آن لائن ادائیگی میں ہندوستان سرفہرست

Updated: May 06, 2024, 4:36 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

اب نقد کی بجائے آن لائن ادائیگیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ دنیا میں آن لائن ادائیگی کرنے والے صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اگر ریئل ٹائم ادائیگی کی بات کریں تو اس میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

اب نقد کی بجائے آن لائن ادائیگیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ دنیا میں آن لائن ادائیگی کرنے والے صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اگر ریئل ٹائم ادائیگی کی بات کریں تو اس میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
 اے سی ورلڈ وائڈ نے ریئل ٹائم ادائیگی کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۸ء تک عالمی سطح پر ۱ء۵۷۵؍ بلین ریئل ٹائم ادائیگیاں متوقع ہیں۔۲۰۲۳ء میں ریئل ٹائم ٹرانزیکشنز۲ء۴۲؍ فیصد بڑھ کر سالانہ بنیادوں پر ۲ء۲۶۶؍ بلین تک پہنچ گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور بینکوں کی جانب سے آن لائن لین دین کو فروغ دینے کیلئے بہت سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سوشل میڈیا پوسٹ پر کانگریس کی جے پی نڈا، امیت مالویہ اور بی وائی وجیندرا کے خلاف ایف آئی آر

اگر ہندوستان میں ریئل ٹائم لین دین کی بات کریں تو  ۲۰۲۳ء میں۱۲۹ء۳؍ بلین روپے کی ریئل ٹائم ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ اس نمبر کے ساتھ، ہندوستان ریئل ٹائم مارکیٹ میں سب سے آگے ہے۔ ریئل ٹائم ادائیگیوں کے بازار میں ہندوستان کا سب سے زیادہ حصہ ہے۔ ہندوستان میں تمام الیکٹرانک ادائیگیوں میں سے۸۴؍ فیصد ریئل ٹائم ادائیگیاں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق  دنیا میں ریئل ٹائم ادائیگیوں کی ۵؍ کامیاب ترین مارکیٹ ہندوستان، برازیل، انڈونیشیا، ملائیشیا اور نیدرلینڈس ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK