• Mon, 21 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے میں بہتر ٹیرف شرحیں چاہتا ہے : گوئل

Updated: September 03, 2026, 9:59 PM IST | New Delhi

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) میں ہندوستان بہتر اور ترجیحی ٹیرف شرحیں چاہتا ہے اور اس سلسلے میں اسے امریکی پیشکش کا انتظار ہے۔

Piyush Goyal.Photo:INN
پیوش گوئل۔ تصویر:آئی این این

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) میں ہندوستان بہتر اور ترجیحی ٹیرف شرحیں  چاہتا ہے اور اس سلسلے میں اسے امریکی پیشکش کا انتظار ہے۔گوئل  ہندوستان  کی جانب سے مختلف ممالک اور گروپوں کے ساتھ کیے گئے آزاد تجارتی معاہدوں سے فائدہ اٹھانے کے سلسلے میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ منعقدہ ایک ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ  جیسے ہی امریکہ،  ہندوستان  کے حریف ممالک کے مقابلے میں  ہندوستان  کو بہتر اور ترجیحی ٹیرف شرحیں فراہم کرنے کے قابل ہوگا، اسی وقت دوطرفہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی اور اس کی تفصیلی معلومات کا اعلان کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:لوگ کیوں نہیں سمجھتے کہ ہندوستان اور پاکستان کرکٹ صرف ایک میچ ہے:وسیم اکرم

قابل ذکر ہے کہ  ہندوستان  اور امریکہ نے رواں سال فروری کے پہلے ہفتے میں بی ٹی اے پر اتفاق رائے کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کے چند ہی دن بعد ایک امریکی اعلیٰ عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت سمیت مختلف ممالک پر عائد کیے گئے بھاری محصولات کو ان کے دائرۂ اختیار سے باہر قرار دے دیا تھا۔ اس کے باعث بی ٹی اے کو حتمی شکل دینے کے لیے جاری مذاکرات کا پس منظر تبدیل ہوگیا ہے۔
گوئل نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے حالیہ عرصے میں نو آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی اے) میں اچھے مواقع حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر معاہدہ دونوں فریقوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں، ماہی گیروں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور مزدوروں سے متعلق حساس شعبوں سمیت ادویہ سازی، ٹیکسٹائل، تیار شدہ زرعی و غذائی مصنوعات اور زرعی پیداوار جیسے اہم شعبوں کو بھی ایسے معاہدے حاصل ہوئے ہیں جن پر بھارت فخر کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کرینہ کپور نے اپنے بیٹوں کو تعلیم مکمل کرنے کا مشورہ دیا

انہوں نے کہا کہ ان معاہدوں پر متعلقہ فریقوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال اور مشاورت کے بعد گہرے مذاکرات کے ذریعے اتفاق رائے قائم کیا گیا ہے۔ ان معاہدوں میں حساس شعبوں کو مناسب تحفظ فراہم کیا گیا ہے، جبکہ ان شعبوں میں برآمدات کو آسان بنایا گیا ہے جہاں ہندوستان کی دلچسپی اور صلاحیت موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK