ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے انکشاف کیا ہے ہندستانی حکومت نے ٹوئٹر کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔
EPAPER
Updated: June 13, 2023, 5:12 PM IST | New Delhi
ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے انکشاف کیا ہے ہندستانی حکومت نے ٹوئٹر کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں جیک ڈورسی نے کہا کہ ہندستانی حکومت نے اپنے بنائے گئے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں ٹوئٹر کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔
؍۲۰۲۱میں ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے والے جیک ڈورسی نے کہا کہ ہندستانی حکومت نے دھمکی دی تھی کہ اگر قوانین کی پاسداری نہ کی گئی تو ٹوئٹر کو بھارت میں بند کردیا جائے گا اور ملازمین کے گھروں پر چھاپے مارے جائیں گے۔جیک ڈورسی نے کہا کہ ہندستانی حکومت کی جانب سے یہ دھمکی۲۰۲۰؍ اور ۲۰۲۱ء میں بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے دوران دی گئی تھی۔ٹوئٹر کے سابق سی ای او کا کہنا تھا کہ بھارت نے واضح طور پرکہا تھا کہ ہم بھارت میں ٹوئٹر کو بند کردیں گے، یہ ہمارے لیے بہت بڑی مارکیٹ ہے، ہم آپ کے ملازمین کے گھروں پر چھاپے ماریں گے جب کہ انہوں نے ایسا کیا بھی، یہ بھارت کی جمہوریت ہے۔دوسری جانب حکومت نے جیک کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیا ہے۔بھارت کے جونیئر وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ ہندستان میں ٹوئٹر کے کسی ملازم کو جیل بھیجا گیا اور نہ ٹوئٹر کو بھارت میں بند کیا گیا، جیک ڈورسی کے ٹوئٹر کو ہندستان سالمیت قبول کرنے میں مسائل تھے۔