Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ نے رواں سال ۱۱۷۴؍ ہندوستانیوں کو ملک بدر کیا: وزارت خارجہ

Updated: June 06, 2026, 5:16 PM IST | New Delhi

ہندوستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ نے رواں سال ۱۱۷۴؍ ہندوستانیوں کو ملک بدر کیا، یہ اعداد و شمار وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران شیئر کیے۔

Indian External Affairs Ministry Spokesperson Randhir Jaiswal. Photo: INN
ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال  نے بتایا کہ۲۰۲۵ء کے پورے سال میں مجموعی طور پر۳۵۷۶؍ ہندوستانی شہریوں کو امریکہ سے بے دخل کیا گیا تھا۔تاہم ۲۰۲۶ء کے آغاز میں ہی ملک بدری میں یہ اضافہ ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن کے خلاف مہم کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، جو۲۰۲۵ء کے آغاز میں دوسری بار منتخب ہو کر آئے تھے، نے امیگریشن قوانین کو سختی سے نافذ کرنا اپنی ترجیح بنایا ہے۔ ان کی انتظامیہ نے غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر ملک بدری کا سلسلہ شروع کیاہے، جس میں ہندوستان سمیت مختلف ممالک کے تارکین وطن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: راجیش ایکسپورٹس معاملے پر کانگریس کاوزیراعظم پر نشانہ

بعد ازاں وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان نقل مکانی اور نقل و حرکت کے معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا، ’’دونوں فریق اس بات پر کام کر رہے ہیں کہ غیر قانونی امیگریشن کو کیسے روکا جائے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ دونوں ممالک اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ قانونی امیگریشن متاثر نہ ہو۔ان ملک بدریوں نے ہندوستانی خاندانوں میں تشویش پیدا کر دی ہے، کیونکہ بے دخل کیے گئے بہت سے افراد نے امریکہ پہنچنے کے لیے بھاری رقم خرچ کی تھی۔ وزارت خارجہ نے ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف قانونی راستوں سے ہی ترک وطن کریں اور اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا شکار ہونے سے بچیں۔

یہ بھی پڑھئے: ۱۰؍میں سے۷؍ نوجوانوں کو پہلی نوکری حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا: ’اِنڈیڈ‘ رپورٹ

یاد رہے کہ ٹرمپ نے اپنے انتخابی جلسوں میں تارکین وطن کا معاملہ متعدد بار اٹھایا تھا، ساتھ ہی عوم سے غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کا وعدہ کیا تھا، جس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے امریکی عوام کو اس بات پر قائل کر دیا تھاکہ ملک میں بیروزگاری کی اصل وجہ یہی تارکین وطن ہیں۔ ساتھ ہی لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کیلئے علاحدہ رقم بھی مختص کردی تھی۔یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ بڑے پیمانے پر امریکہ سے مختلف ملکوں کے شہریوں کو ملک بدر کررہے ہیں۔اور ہندوستانی شہریوں کی ملک بدری اسی مہم کا ایک حصہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK