• Tue, 20 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈین یوتھ کانگریس کا ’ووٹ چوری کی راس لیلا‘ کے عنوان سےنکڑ ناٹک

Updated: October 20, 2026, 12:36 PM IST | Agency | New Delhi

گیانیش کمار کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا ’راون نما‘ پُتلا جلایا، چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔

A scene from a street play by the Youth Congress regarding the theft of votes. Photo: INN
ووٹ چوری پر یوتھ کانگریس کے نکڑ ناٹک کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

یوتھ کانگریس نے پیر کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا ’راون نما‘ پتلا نذرِ آتش کیا اورایس آئی آر کے عمل کی مخالفت میں’ووٹ چوری کی راس لیلا‘ کے عنوان سے نکڑ ناٹک پیش کیا۔ یوتھ کانگریس کے قومی ترجمان ورون پانڈے نےالیکشن کمیشن کی غیر جانبداری، ساکھ اور جواب دہی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانا اور ووٹروں کا اعتماد بحال کرنا جمہوریت کیلئے ضروری ہے۔ تنظیم نے چیف الیکشن کمشنر سے انتخابی عمل سے متعلق سوالات کے جواب دینے اور اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: چھ ماہ تک کے بچوں کے لیے غذا میں سوکروز اور فرکٹوز شامل کرنے پر پابندی کی تیاری

تنظیم کے صدر ادے بھانو چِب نے اس موقع پر کہا کہ ملک کے نوجوان انتخابی نظام کی ساکھ پر اٹھنے والے سوالات پر خاموش نہیں رہیں گے۔ الیکشن کمیشن کو عوام کے تئیں جواب دہ ہونا ہوگا اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینا پڑے گا۔  چِب نے کہا کہ جمہوریت صرف انتخابات کرانے تک محدود نہیں ہے بلکہ ہر ووٹ کا احترام کرنا اور ہر شہری کے عوامی فیصلے کی حفاظت کرنا بھی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انتخابی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں تو الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ واضح جواب دے اور غیر جانب داری کے اعلیٰ ترین معیاروں پر عمل کرے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK