ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) مالی سال ۲۰۲۶ء میں ۵ء۷؍سے ۸ء۷؍ فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے، جس کی بڑی وجہ تہوار کے موسم کے دوران خریداری میں اضافہ اور سروس سیکٹر میں اچھی سرگرمی ہے۔
EPAPER
Updated: January 14, 2026, 10:13 PM IST | New Delhi
ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) مالی سال ۲۰۲۶ء میں ۵ء۷؍سے ۸ء۷؍ فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے، جس کی بڑی وجہ تہوار کے موسم کے دوران خریداری میں اضافہ اور سروس سیکٹر میں اچھی سرگرمی ہے۔
ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) مالی سال ۲۰۲۶ء میں ۵ء۷؍سے ۸ء۷؍ فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے، جس کی بڑی وجہ تہوار کے موسم کے دوران خریداری میں اضافہ اور سروس سیکٹر میں اچھی سرگرمی ہے، بدھ کو جاری ہونے والی ڈیلوئٹ انڈیا کی رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی بلند شرح نمو اور عالمی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے مالی سال ۲۰۲۷ء میں شرح نمو ۶ء۶؍ سے ۹ء۶؍ فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال۲۰۲۶ء کی پہلی ششماہی (اپریل تا ستمبر) میں ہندوستان کی حقیقی جی ڈی پی میں ۸؍ فیصد اضافہ ہوا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تجارتی رکاوٹوں، خارجہ پالیسیوں میں تبدیلیوں اور سرمایہ کاری میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ہندوستان کی معیشت مضبوط ہے۔ڈیلوئٹ انڈیا کے ماہر اقتصادیات رومکی مجمدار نے کہا کہ ہندوستان کی طاقت بے ساختہ نہیں ابھری بلکہ مسلسل ترقی کو فروغ دینے والی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ۲۰۲۶ء میں، حکومت کی توجہ طلب بڑھانے والی اصلاحات سے پیداوار بڑھانے والی اصلاحات کی طرف منتقل ہو جائے گی، جس میں چھوٹے پیمانے کے کاروباری اداروں(ایم ایس ایم ایز) اور ٹائر۲؍ اور ٹائر۳؍شہروں کو فروغ دینے پر زور دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈ کپ : امریکی سفری پابندیوں نے افریقی شائقین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اگرچہ عالمی سطح پر کچھ خطرات باقی ہیں، لیکن ان کا مکمل اثر مالی سال۲۰۲۶ء میں محسوس ہونے کا امکان نہیں ہے۔ یہ بھی امید ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اس مالی سال کے آخر تک تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا، جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور کرنسی کو استحکام ملے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے ۲۰۲۵ء میں کئے گئے اہم فیصلے، جیسے ٹیکس میں چھوٹ، شرح سود میں کمی اور جی ایس ٹی میں تبدیلی، نے گھریلو مانگ کو بڑھانے اور اقتصادی بحالی کو تیز کرنے میں مدد کی۔مہنگائی میں نرمی اور مختلف ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی اے)نے بھی برآمدات کو تقویت دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہندوستان نے برطانیہ، نیوزی لینڈ اور عمان کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ مزید برآں، اس نے یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن(ای ایف ٹی اے ) معاہدے پر عمل درآمد کیا ہے اور اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔ یہ معاہدوں سے ہندوستانی صنعتوں کو فروغ ملے گا، امریکہ سے باہر خدمات کو وسعت ملے گی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملے گی۔ اس سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) میں اضافہ متوقع ہے، جو بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی کے لیے ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھئے:شاہد کپور کی فلم ’’او رومیو‘‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات میں گھری
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال ۲۰۲۶ء کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی میں ۲ء۸؍ فیصد اضافہ ہوا، صنعتی پیداوار میں بہتری آئی، اور جی ایس ٹی کی وصولی مستحکم رہی، یہ تمام ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ خام تیل کی قیمتوں میں نرمی، عالمی شرح سود میں کمی اور حکومت کی ٹیکس اور جی ایس ٹی اصلاحات مستقبل میں اخراجات اور سرمایہ کاری دونوں کو فروغ دیں گی۔