ملائیشیا کے شہر جوہر بہرو میں سلطان جوہر کپ کے مقابلے شروع ہونے سے قبل کھیلوں کی ایک تازگی آمیز نمائش دیکھی گئی۔ ہندوستان اور پاکستان کے انڈر ۲۱؍ہاکی کھلاڑیوں نے ہائی فائیو کا تبادلہ کیا۔
EPAPER
Updated: October 15, 2025, 2:52 PM IST
ملائیشیا کے شہر جوہر بہرو میں سلطان جوہر کپ کے مقابلے شروع ہونے سے قبل کھیلوں کی ایک تازگی آمیز نمائش دیکھی گئی۔ ہندوستان اور پاکستان کے انڈر ۲۱؍ہاکی کھلاڑیوں نے ہائی فائیو کا تبادلہ کیا۔
ملائیشیا کے شہر جوہر بہرو میں سلطان جوہر کپ کے مقابلے شروع ہونے سے قبل کھیلوں کی ایک تازگی آمیز نمائش دیکھی گئی۔ ہندوستان اور پاکستان کے انڈر ۲۱؍ہاکی کھلاڑیوں نے ہائی فائیو کا تبادلہ کیا۔ سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں مد مقابل ہندوستان اور پاکستان کی جونیئر ٹیموں نے میچ سے قبل روایتی مصافحہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشہ ماہ ہونےو الے ایشیا کرکٹ کپ میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا تھا جبکہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی دونوں ٹیموں نے مصافحہ سے گریز کیاتھا۔ وہیں جونیئر ہاکی ٹیموں نےدونوں ممالک کے قومی ترانے بجانے کے بعد کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو خوش آمدید کہا۔ حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے کشیدہ تعلقات کے پیش نظر یہ لمحہ نمایاں ہے۔
جہاں تک میچ کی بات ہے تو ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم نے منگل کو یہاں سلطان جوہور کپ کے اپنے گروپ مرحلے کے تیسرے میچ میں پاکستان کے خلاف ۳۔ ۳؍سے ڈرا کھیلا۔ ہندوستان نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ۲؍ گول سے پچھڑنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے برتری حاصل کی لیکن پاکستان نے گول کرکے پوائنٹس برابر کر لئے۔ اس نتیجے کا مطلب ہے کہ ہندوستان کو اب تک ٹورنامنٹ میں ہار کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ ہندوستان کیلئے اریجیت سنگھ ہندل (۴۳)، سوربھ آنند کشواہا (۴۷) اور منمیت سنگھ (۵۳) نے گول کئے۔ پاکستان کیلئے کپتان حنان شاہد (۵) کے علاوہ سفیان خان (۳۹؍ اور ۵۵) نے ۲؍ گول کئے۔ ہندوستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے گیند پر اپنا غلبہ برقرار رکھا۔ دونوں ٹیموں کے درمین دلچسپ میچ کھیلا گیا۔