Inquilab Logo

مالیگاؤں کے شاہین باغ میں انڈیا گیٹ کےعلامتی ماڈل کی تنصیب

Updated: March 06, 2020, 9:16 AM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

نو این پی آر، نو این آر سی اور نو سی اے اے جیسے نعروں کے علاوہ اس علامتی گیٹ پر مالیگاؤں کے ۷؍ شہیدوں کے نام لکھے گئے ہیں۔

India Gate Model at Malegaon`s Shaheen Bagh- Picture Inquilab
انڈیا گیٹ کا وہ علامتی ماڈل جو مالیگاؤں کے شاہین باغ میں نصب کیاگیا ہے۔ تصویر: انقلاب

  تحریک شاہین باغ دلّی کے حوالے سے مالیگائوں میں شاہین باغ کے قیام کو۴۴؍دن مکمل ہوگئے ہیں ۔اس مناسبت سے یہاں پوسٹرز جاری کئے گئے جو گھروں ، دکانوں ، کارخانوں اور عوامی جگہوں پر چسپاں کئے جائیں گے۔ ان پوسٹروں پر’ نو این آر سی ، نو سی اے اے اور کاغذ نہیں بتائیں گے‘ جیسی عبارتیں لکھی ہوئی ہیں ۔ اسی طرح یہاں دلّی کے شاہین باغ انڈیا گیٹ کا ایک ماڈل نصب کیا گیا ہے۔اس گیٹ کو سنّی تعزیہ کمیٹی کے کارکنان نے بنایا ہے۔اس پر مالیگائوں کے اُن۷؍ شہداء کے نام بھی لکھے گئے ہیں جنہوں نےبرطانوی سامراج کے خلاف ۱۹۲۱ء میں تحریک خلافت شروع کرنے کی پاداش میں تختہ دار قبول کیا تھا۔
 سنّی کونسل کے روح رواں صوفی غلام رسول قادری نے کہا کہ چالیس دنوں سے یہاں خواتین کا احتجاج جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر دلّی میں پھوٹ پڑے فسادات کے مہلوکین کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ مالیگاؤں شاہین باغ کے قیام کے محرک حاجی یوسف الیاس نے کہا کہ جب تک یہ کالا قانون واپس نہیں لیاجاتا، یہ احتجاج جاری رہے گا۔انتظامی امور کیلئے ریاض عطر والے،جمال احمد سالکی، عبدالودودسالکی، ڈاکٹر ارشد ،تنویر ذوالفقار،عامر سہیل، مدثر رضا جیلانی، نعیم رضوی ،محمد معظم ،اویس احمد، رفیق رضوی ،اسلم بھائی، سلیم بھائی اور ناصر بھائی سرگرم دیکھے گئے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK