حکومت نے کسان وکاس پتر،سینئر سٹیزن سیونگ اسکیم اور پوسٹ آفس بچت کھاتوں کی شرح سود میں اضافہ کیا
EPAPER
Updated: January 03, 2023, 1:49 PM IST | New Delhi
حکومت نے کسان وکاس پتر،سینئر سٹیزن سیونگ اسکیم اور پوسٹ آفس بچت کھاتوں کی شرح سود میں اضافہ کیا
مرکز کی مودی حکومت نے چھوٹے بچت منصوبوں کی شرح سود کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ کسان وکاس پتر، پوسٹ آفس کے بچت منصوبوں، این ایس سی اور سینئر سٹیزن سیونگ اسکیم میں سرمایہ لگانے والوں کیلئے ۲۰۲۲ء کا اختتام خوشخبری لے کر آیا ہے۔ وزارت مالیات نے مالی سال ۲۳۔ ۲۰۲۲ءکی چوتھی سہ ماہی یعنی جنوری سے مارچ تک کیلئے مذکورہ بچت منصوبوں پر ۲۰؍ سے ۱۱۰؍بیسس پوائنٹ شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی وجہ سے بچت کے طور پر اپنی رقم ان اسکیموں میں لگانے والوں کو اب زیادہ منافع حاصل ہوگا۔
حالانکہ پی پی ایف اور سکنیا سمردھی یوجنا پر دی جانے والی شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔وزارت مالیات کے ذریعہ دی گئی اطلاع کے مطابق جنوری سے اپریل سہ ماہی کیلئے پی پی ایف، سکنیا سمردھی یوجنا کی شرح سود میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی پی ایف پر ۷ء۱؍ فیصد، سوکنیا سمردھی یوجنا پر ۷ء۶؍فیصد شرح سود دیا جاتا ہے جو کہ چوتھی سہ ماہی میں بھی جاری رے گا۔ پوسٹ آفس کی ۵؍ سال کی ریکرنگ ڈپازٹ پر ۵ء۸۰؍ فیصد شرح سود کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس سے بچت کرنے والوں کو فائدہ ہوسکتا ہے۔