Inquilab Logo

باکس آفس کو مدنظر رکھتے ہوئے فلمیں نہ بنائیں : راجکمار ہیرانی

Updated: December 30, 2023, 6:02 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

راجکمار ہیرانی کی حال ہی میں شاہ رخ خان کی مرکزی اداکاری والی فلم ’ڈنکی‘ لوگوں کی غیر قانونی نقل مکانی پر مبنی ہے جو ایک بہتر زندگی کی تلاش میں ’ ڈنکی راستہ ‘ سےسفر کرتے ہیں۔

Rajkumar Hirani. Photo: INN
راجکمار ہیرانی۔ تصویر : آئی این این

راجکمار ہیرانی نے کہا کہ ’’باکس آفس پر کامیابی سے فرق پڑتا ہے لیکن فلمساز اس پر توجہ نہیں دے سکتے اور اسے اپنے وژن میں گڈ مڈ نہیں ہونے دے سکتے۔ میں خوش ہوں کہ لوگوں نے میری انسانی کہانی سنانے کی کوششوں کی اس وقت پذیرائی کی جب لوگ ایکشن فلموں کو دیکھنا زیادہ پسند کررہے ہیں۔ ‘‘
راجکمار ہیرانی کی حال ہی میں شاہ رخ خان کی مرکزی اداکاری والی فلم ’ڈنکی‘ لوگوں کی غیر قانونی نقل مکانی پر مبنی ہے جو ایک بہتر زندگی کی تلاش میں ’ڈنکی راستہ‘ سےسفر کرتے ہیں۔
راجکمارہیرانی نے ’’زوم‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’’بے شک باکس آفس پر فلموں کی کامیابی سےفرق پڑتا ہے لیکن میں اس بات پر توجہ نہیں دیتا کیونکہ جب آپ اس جانب توجہ دیتے ہے تو آپ جس طرح کی فلم بنانا چاہتے ہے اس میں تبدیلیاں شروع کردیتے ہے۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے ایک فلم بنانے میں تین سے چار سال لگتے ہیں اور اس بار فلم کی کہانی بنانے میں پانچ سال لگے۔ میں فلم بناتا ہوں پھر فلم کی قسمت جو بھی ہو۔ کبھی کبھی آپ کو عالمی شائقین ملیں گے۔ کبھی کبھی آپ کو چھوٹی جیبوں کے شائقین ملتے ہیں۔انڈیا ایک بہت بڑا ملک ہے یہاں آپ کو ہر قسم کے مداح ملیں گے جو ہر قسم کی فلمیں پسند کرتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK