Inquilab Logo Happiest Places to Work

عامر خان کی ’’ستارے زمین پر‘‘ پہلے دن ۷؍ سے ۱۱؍ کروڑ کا کاروبار کرسکتی ہے

Updated: June 19, 2025, 10:03 PM IST | Mumbai

تجارتی تجزیہ کاروں کے مطابق عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ ۳؍ ہزار ۲۵۰؍ اسکرینوں پر ریلیز ہورہی ہے اور پہلے دن مجموعی طور پر ۷؍ سے ۱۱؍ کروڑ روپے تک کا کاروبار کرسکتی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

عامر خان کی ’’ستارے زمین پر‘‘ ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء (جمعہ) کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ مختلف رپورٹس کے مطابق ’’ستارے زمین پر‘‘ باکس آفس پر پہلے دن ۷؍ کروڑ سے ۱۱؍ کروڑ روپے تک کاکاروبار کرسکتی ہے۔ پنک ولا کے مطابق، یہ فلم ہندوستان میں پی وی آر پکچرس کی طرف سے تقسیم کی جا رہی ہے جو اب ۳؍ ہزار ۲۵۰؍  اسکرینوں پر ریلیز ہوگی۔ واضح رہے کہ ابتدائی طور پر فلمسازوں نے اسے تقریباً ایک ہزار سے ۱۵۰۰؍ اسکرینوں پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم، آخری لمحات میں حکمت عملی بدل دی گئی۔ جمعرات کی دوپہر ایک بجے تک ’’ستارے زمین پر‘‘ کے تقریباً ۲۰؍ ہزار ٹکٹ پی وی آر، آئی ناکس اور سینی پولس میں فروخت ہوئے۔ پی وی آر آئی ناکس میں مجموعی طور پر ۱۶؍ ہزار ۵۰۰؍ ٹکٹ فروخت ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’ستارے زمین پر‘‘ میں مودی کا ڈائیلاگ شامل کرنے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ

اندازہ ہے کہ ایڈوانس بکنگ میں ۴۵؍ ہزار ٹکٹ فروخت ہوں گے۔ ایک تجارتی تجزیہ کار نے مڈ ڈے کو بتایا کہ ’’ہمیں معلوم نہیں ہے کہ عامر خان کی کیا حکمت عملی ہے۔ اس سے پہلے ان کی ۲؍ فلمیں باکس آفس پر ناکام ہوچکی ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ فلم ۸؍ سے ۱۶؍ کروڑ روپے پہلے دن کمائے اور سنیچر اور اتوار کو اچھا بزنس کرے۔ ‘‘ خیال رہے کہ ’’ستارے زمین پر‘‘ ایک اسپورٹس ڈراما فلم ہے، جو ہسپانوی فلم ’’کیمپیونز‘‘ کا ریمیک ہے۔ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ’’عامر خان پُر اعتماد ہیں کہ ناظرین کو ان کی فلم پسند آئے گی اور ’’ورڈ آف ماؤتھ‘‘ کے ذریعے اس کی پبلسٹی ہوگی۔‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK