Inquilab Logo

ایران انتخاب : ابتدائی نتائج میں سخت گیر نظریات کی حامل جماعت فاتح

Updated: February 24, 2020, 4:11 PM IST | Agency | Tehran

 ايران ميں جمعہ کے روز منعقدہ پارليمانی انتخابات کے ابتدائی، غير حتمی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہيں۔ خبر رساں ادارے اسوسی ایٹیڈ پریس کی دارالحکومت تہران سے اتوار تيئس فروری کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق تہران کی تمام ۳۰؍ نشستوں پر سخت گير نظريات کی حامل جماعت فاتح رہی۔

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ۔ تصویر : پی ٹی آئی
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 تہران : ايران ميں جمعہ کے روز منعقدہ پارليمانی انتخابات کے ابتدائی، غير حتمی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہيں۔ خبر رساں ادارے اسوسی ایٹیڈ پریس کی دارالحکومت تہران سے اتوار تيئس فروری کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق تہران کی تمام ۳۰؍ نشستوں پر سخت گير نظريات کی حامل جماعت فاتح رہی۔ سرکاری ٹيلی وژن پر تہران کے سابق ميئر محمد باغير قاليباف کی جيت اور انہیں ۱ء۲؍ ملين ووٹ ملنے کا دعویٰ بھی کيا گيا ہے۔ يہ امر اہم ہے کہ اليکشن سے قبل تقريباً ۷؍ ہزار اميدواروں کو نا اہل قرار دے ديا گيا تھا۔ ان ميں اکثريت آزاد خيال اور اصلاحات پسند اميدوار تھے۔ نااہل قرار ديے جانے اميدواروں ميں۹۰؍ ايسے اراکین پارليمان بھی شامل ہيں، جو آزاد اميدواروں کے طور پر اليکشن ميں حصہ لينا چاہتے تھے۔ آزاد خيال اميدواروں کی قيادت صدر حسن روحانی کر رہے تھے۔  ايرانی وزير داخلہ عبدل رضا رحمانی فضلی نے دعویٰ کيا ہے کہ اليکشن ميں ووٹر ٹرن آؤٹ ۴۲ء۵۷؍ فيصد رہا۔ تہران حکومت کیلئے  اتنا کم ٹرن آؤٹ قابل فکر بات ہے کيونکہ انتخابات سے قبل ۵۵؍ سے ۶۰؍ فيصد ٹرن آؤٹ کی پيشگوئی کی گئی تھی۔ دريں اثناء نيوز ايجنسی ڈے پی اے کی رپورٹوں کے مطابق تہران ميں ووٹر ٹرن آؤٹ محض ۲۷؍فيصد رہا۔
 غیرملکی میڈیا نے ووٹروں کی حوصلہ شکنی کی : خامنہ ای
 ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے الزام عائد کیا ہے کہ غیر ملکی میڈیا ایران میں کورونا وائرس کی بیماری کی رپورٹنگ کے ذریعے لوگوں کی پارلیمانی انتخابات میں شرکت کی حوصلہ شکنی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے خلاف پروپیگنڈا مہم کئی ماہ سے جاری ہے، تاہم گزشتہ دو ماہ میں اس میں شدت آئی ہے۔ خامنہ ای نے کہا کہ ووٹروں کی حوصلہ شکنی کیلئے  میڈیا نے کوئی معمولی موقع بھی ہاتھ سے نہ جانے دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK