Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلامتی کونسل میں جرمنی کی شکست غزہ اور ایران پالیسی پرعالمی غصے کا عکس: ایران

Updated: June 05, 2026, 9:15 PM IST | Tehran

ایران نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جرمنی کی شکست غزہ اور ایران کی پالیسیوں پر عالمی غم و غصے کا عکس ہے، اس کے علاوہ ایران نے جرمنی پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کا الزام لگایا اور کہا کہ برلن نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کو مسلسل جائز قرار دیا۔

Kyrgyz delegates celebrate after their victory in the Security Council. Photo: X
سلامتی کونسل میں فتح کے بعد کرغستان کے مندوبین جشن مناتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

ایران کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو کہا کہ سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشست حاصل کرنے میں جرمنی کی ناکامی غزہ تنازع اور اسرائیل کی حمایت پر برلن کے موقف سے بڑھتی ہوئی بین الاقوامی عدم اطمینان کی عکاسی کرتی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ۱۵؍ رکنی کونسل میں نشست کے لیے جرمنی کی ناکام کوشش ’’بین الاقوامی برادری کی جانب سے سخت سرزنش‘‘ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی غزہ میں نسل کشی اور ایران کے خلاف امریکہ-اسرائیل کی فوجی جارحیت کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ، منافقانہ اور شریک جرم رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایران سے معاہدہ ہوا تو خامنہ ای سے ملاقات اعزاز ہوگی، ٹرمپ کا عندیہ

مزید برآں بقائی نے جرمنی پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کا الزام لگایا اور کہا کہ برلن نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کو مسلسل جائز قرار دیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ دنیا بدل رہی ہے اور قومیں بین الاقوامی قانون کی باتیں کرنے والوں کو ان کے اصل رویے پر پرکھیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومتیں اس عوامی جذبات کا احترام نہیں کریں گی تو انہیں اس کا ناقابل تلافی سفارتی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کا دوغلاپن، جنگ بندی کے باوجود لبنان پرحملہ

واضح رہے کہ جرمنی اسرائیل کا بڑا اسلحہ فراہم کنندہ ہے، اس کے علاوہ جرمنی نے متعدد موقع پر غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا دفاع کیاتھا، دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف عوامی ناراضگی کے باوجود جرمنی نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھی، جس کے سبب جرمنی کے تعلق سے بیشتر ملکوں میں منفی جذبات میں اضافہ ہوا۔ سلامتی کونسل کی نشست کیلئے رائے دہی کے دوران بیشتر ممالک نے جرمنی کے بجائے کرغستان کی حمایت کی ، اور جرمنی کو اسرائیل کی حمایت کاخامیازہ بھگتنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK