وسطی اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے کئی عمارتوں کو نقصان اور ۶؍ افراد زخمی، امریکی رڈار سسٹم اور بحری تنصیبات بھی تباہ۔
EPAPER
Updated: April 05, 2026, 11:48 AM IST | Mumbai
وسطی اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے کئی عمارتوں کو نقصان اور ۶؍ افراد زخمی، امریکی رڈار سسٹم اور بحری تنصیبات بھی تباہ۔
ایران نے سنیچر کے روزوسطی اسرائیل پر کئی بیلسٹک میزائل داغے، جس سےکئی عمارتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اور۶؍افراد زخمی ہوئے۔ایران کے میزائل حملےکی وجہ سے رامت گان میں ایک عمارت جزوی طور پر گر گئی، جبکہ روش حائین میں حملے میں ایک ہائی وولٹیج بجلی کی لائن کو نقصان پہنچا، جس سے شہر کے کچھ حصوں میں بجلی منقطع ہو گئی۔
دوسری جانب ایران کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پورے خطے میں موجود امریکی اسٹریٹیجک رڈارسسٹم اور بحری تنصیبات کو تباہ کرنے کے ساتھ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کے ۵۰؍ مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ایرانی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرنی بحریہ اور ایرو اسپیس فورس نے آپریشن وعدہ صادق ۴؍ کی ۹۲؍ ویں مہم کے آغاز کے ساتھ ہی خطے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود امریکی رڈار سسٹم اور بحری تنصیبات پر بلیسٹک میزائلوں اورخود کش ڈرونز سے حملہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ بحری حملے کے پہلے مرحلے میں اپنائی گئی حکمت عملی کو کامیابی حاصل ہوئی، جس میں امریکی ایمفیبیئس لینڈنگ کرافٹ یوٹیلیٹی (ایل سی یو) جہاز جمع کرنے کے مقام (شویخ بندرگاہ) کو بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: ہرمز کھلوانا ٹرمپ کے بس کی بات نہیں: امریکی انٹیلی جنس
پاسداران انقلاب کے مطابق بحرین میں جبل الدخان کے رڈار سائٹ پر نصب اے آر ۳۲۷؍ طویل فاصلے تک نگرانی کرنے والا تھری ڈی ارلی وارننگ رڈار کو بھی ڈرون حملے میں نشانہ بنا کرتباہ کر دیا گیا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے گزشتہ رات کے حملوں کے تسلسل میں کامیابی کے ساتھ دو بیلسٹک میزائل فائر کیے، جنہوں نے حیفا کے جنوب مشرق میں واقع رمات ڈیوڈ ایئربیس کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جہاں اسرائیلی ایف۔۱۶؍ لڑاکا طیاروںکے اسکواڈرن موجود ہیں۔مزید بتایا گیا کہ ایرو اسپیس کی ایک اور کارروائی میں فائر فار فائر حکمت عملی اور مسلسل حملوں کے تحت، تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں کے مرکزی حصوں میں ۵۰؍ سے زائدمقامات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں خرم شہر۴؍ملٹی وار ہیڈ میزائل استعمال کیے گئے۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایران کی جوابی کارروائیوں نے واشنگٹن اور تل ابیب کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور ان کی فوجی دھمکیاں بے سودی ثابت ہوگئی ہیں اور اس طرح مزید حملے جاری رہیں گے۔