Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران: ہرغیرملکی وفد کی حاضری کے وقت قرآن کی الگ الگ آیتوں کی تلاوت

Updated: July 06, 2026, 1:01 PM IST | Tehran

ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جنازے میں لاکھوں لوگوں کے علاوہ مختلف ممالک کے وفود نے بھی شرکت کی تاہم دعائیہ تقریب کے دوران جو بات توجہ کا باعث بنی وہ ہر غیر ملکی وفد کیلئے مخصوص قرآنی آیات کا انتخاب ہے۔

A foreign delegation can be seen arriving for the condolence ceremony. Photo: INN
تعزیتی تقریب میں آنے والا ایک غیرملکی وفد دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جنازے میں لاکھوں لوگوں کے علاوہ مختلف ممالک کے وفود نے بھی شرکت کی تاہم دعائیہ تقریب کے دوران جو بات توجہ کا باعث بنی وہ ہر غیر ملکی وفد کیلئے مخصوص قرآنی آیات کا انتخاب ہے۔ تہران میں سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے تابوت کے قریب غیر ملکی وفود حاضر ہوئے اور دعائیہ کلمات کہے۔ اس دوران غیر ملکی وفود کے لیے مخصوص قرآنی آیات کی تلاوت کی گئی جس پر ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ آیات کا انتخاب دورہ کرنے والے حکام کو سیاسی اور سفارتی پیغامات بھیجنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اگرچہ منتظمین نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ہر وفد کے لیے مختلف قرآنی آیت کیوں پڑھی گئی۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ان شاء اللہ ‘‘مرکزی انگریزی زبان کا حصہ بن چکا ہے، ڈیٹا سے ثابت

تاہم کئی ایرانی میڈیا اداروں  نے اپنی اپنی رپورٹ میں آیات کے انتخاب کو اتفاق کی بجائے قصداً قرار دیا ہے۔ نیوز میڈیا آؤٹ لیٹ ’تابناک‘ نے اس اقدام کو عوامی سفارت کاری میں ایک اختراع کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ موزوں تلاوت کو ہر وفد کیلئے اخلاقی اور سیاسی پیغامات سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ سب سے زیادہ توجہ سعودی نائب وزیر خارجہ کی آمد پر پڑھی جانے والی آیت نے مبذول کروائی۔ سورۂ آل عمران کی آیت نمبر ۱۳؍اس وقت پڑھی گئی جب سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم خامنہ ای کے تابوت کے قریب پہنچے۔ آیت میں بدر کی جنگ کا ذکر ہے جس میں نبیؐ کے پیروکاروں نے کم تعداد ہونے کے باوجود اللہ کی مدد سے ایک بہت بڑی طاقت کو شکست دی۔ یقیناً اس میں بصیرت والوں کے لیے عبرت ہے۔ کچھ لوگوں نے اس آیت کے انتخاب کو اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ حالیہ ایران تنازع کے ساتھ جوڑا جس کے دوران سعودی عرب نے ایران کے خلاف امریکہ کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دی۔ ترک وفد کیلئے سورۃ النساء کی آیت ۹۵؍تلاوت کی گئی جس میں اللہ کی راہ میں لڑنے والے اور بغیر کسی وجہ کے جہاد سے پیچھے رہ جانے والوں کا ذکر تھا۔ مبصرین نے اسے حالیہ تنازعات کے دوران ترکی کے محتاط رویے سے تعبیر کیا۔ لبنان کے سرکاری وفد کی آمد پر سورۃ النسا کی آیت ۶۶؍پڑھی گئی جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ’’ اگر مسلمانوں پر (جہاد) کی آزمائش ڈالی جاتی ہے تو تھوڑے ہی ہیں جو اس آزمائش پر پورا اترتے ہیں اور جو لوگ اس پر عمل کریں گے، تو اُن کیلئے بہتر ہوگا۔ ‘‘ حزب اللہ کے وفد کی آمد پر سورۃ المائدہ کی آیت ۵۵؍اور ۵۶؍پڑھی گئی جس میں اللہ اور اُس کے رسولؐ کو مومنین کا دوست قرار دیا گیا جبکہ آیت میں حزب اللہ کا لفظ بھی آیا اور فتح کا وعدہ بھی کیا گیا۔ ایسے ہی حماس کے وفد پر بھی خوشخبری والی آیت پڑھی گئی جو کہ سورۃ الاحزاب کی آیت ۲۳؍ہے۔ آیت میں مومنین کی تعریف کی گئی جو اللہ کے ساتھ کیے گئے عہد پر قائم رہے اور اپنے عہد کو کبھی نہیں توڑا۔ پاکستانی وفد کی آمد پر سورہ الاسراء کی آیت ۸۰؍کی تلاوت کی گئی جس میں حضورؐ کو ایک دعا پڑھنے کا کہا جارہا ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے اور (اے نبیؐ! دعا مانگتے وقت) یوں عرض کیجئے کہ: اے میرے پروردگار! مجھے سچی طرح داخل فرما اور مجھے سچی طرح باہر لے آ اور مجھے اپنی طرف سے غلبہ اور مدد عطا فرما۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK