Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران اور امریکہ معاہدے کے لیے فریم ورک پر متفق ہو گئے ہیں: ایرانی وزارت خارجہ

Updated: May 25, 2026, 2:53 PM IST | Tehran

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ معاہدے کے لیے فرہم ورک پر متفق ہو گئے ہیں۔

Iran And America.Photo:INN
ایران اور امریکہ۔ تصویر:آئی این این

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ معاہدے کے لیے فرہم ورک پر متفق ہو گئے ہیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے تہران میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ معاہدے کے لئے  فریم ورک پر متفق ہو گئے ہیں اور بیشتر نکات پر اتفاق ہو گیا ہے، تاہم معاہدے پر دستخط ابھی قریب نہیں۔  ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کا مرکزی مقصد امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ ہے، معاہدے سے متعلق جوہری پروگرام کی تفصیلات زیر بحث نہیں۔ دباؤ، دھمکیاں اور پروپیگنڈا سیاست کا حصہ ہیں، لیکن ایران صرف زمینی حقائق دیکھتا ہے، مخالف بیانیے اہم نہیں۔  
اسماعیل بقائی کا مزید کہنا تھا کہ قومی مفادات کے تحفظ کیلیے بہترین حکمت عملی پر کام جاری ہے۔ ضرورت پڑنے پر مناسب انداز میں جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کا پہلے بھی جواب دیا ہے اور اب بھی جہاں ضروری ہوگا وہاں جواب دیں گے۔ تاہم دشمن کے طریقے نقل نہیں کریں گے، کیونکہ ایران ایک مہذب، طاقتور اور باوقار قوم ہے۔  

یہ بھی پڑھئے:بلجیم: بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے کیسز خطرناک حد تک بڑھ گئے

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ مغربی میڈیا میں معاہدے کے حتمی نکات کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ایران کے منجمد اثاثوں سے متعلق ابھی بات چیت جاری ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ ممکنہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کا انتظام شامل نہیں ہے۔ اس کا انتظام ساحلی ممالک کا حق ہے۔ تاہم آبنائے ہرمز سے متعلق عالمی تشویش نظر انداز نہیں کر سکتے۔ اس سے متعلق اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے مطابق فیصلے کریں گے اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والوں سے ٹیکس لینے کا کوئی ارادہ نہیں، انہیں تحفظ فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:کیا وجے کی’’جن نائگن‘‘ ۱۹؍ جون کو ریلیز ہورہی ہے

 
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان واحد ثالث پاکستان ہے۔ دوسرے ممالک کی جانب سے بھی سفارت کاری کی کوششیں جاری ہیں۔ قطر کے قومی سلامتی کے سربراہ نے ایران کا دورہ کیا اور بہت سے معاملات پر بات چیت کے ذریعہ پیش رفت ہوئی ہے۔ اسماعیل بقائی نے اسرائیلی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بیانات کے ذریعہ مِس لیڈنگ کی کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK