جنوبی ہند کے سپر اسٹار وجے کی آخری فلم’’جن نائگن‘‘ گزشتہ کئی مہینوں سے اپنی ریلیز کے تعلق سے خبروں میں ہے۔ اب اس کی ریلیز ڈیٹ کے حوالے سے ایک بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 25, 2026, 2:01 PM IST | Mumbai
جنوبی ہند کے سپر اسٹار وجے کی آخری فلم’’جن نائگن‘‘ گزشتہ کئی مہینوں سے اپنی ریلیز کے تعلق سے خبروں میں ہے۔ اب اس کی ریلیز ڈیٹ کے حوالے سے ایک بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔
وجے کی آخری فلم’’جن نائگن‘‘پہلے جنوری میں ریلیز ہونے والی تھی، لیکن سی بی ایف سی ( CBFC ) (سینسر بورڈ) سے وقت پر سرٹیفکیٹ نہ ملنے کی وجہ سے اس کی ریلیز ملتوی کر دی گئی۔ بعد میں فلم کے آن لائن لیک ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ اب اس کی نئی ریلیز ڈیٹ کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بھوپال میں’’ پیڈی‘‘ کی آواز کنسرٹ میں اے آر رحمان اور رام چرن کی شرکت
ٹکٹ بکنگ پلیٹ فارم پر نظر آئی ریلیز ڈیٹ
اب فلم کی نئی ریلیز ڈیٹ کے حوالے سے بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ٹکٹ بکنگ پلیٹ فارم ’’ڈسٹرکٹ‘‘ پر’’جن نائگن‘‘ کی ریلیز کی تاریخ ۱۹؍جون دکھائی جا رہی ہے جبکہ بک مائی شو پر بھی فلم کی ریلیز جون کے مہینے میں اپڈیٹ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:گُروِیندر ویر سنگھ سب سے تیز ہندوستانی اسپرنٹر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا
ابھی تک کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا
حالانکہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں اب تک فلمسازوں کی طرف سے کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔ فلم کے پروڈیوسر وینکٹ کے نارائن حال ہی میں ایک مندر میں درشن کے لیے پہنچے تھے۔وہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’ہم ابھی سینسر سرٹیفکیٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ بہت جلد سرٹیفکیٹ مل جائے گا۔ جیسے ہی ہمیں سرٹیفکیٹ موصول ہوگا، ہم ریلیز کی تاریخ کا اعلان کریں گے اور فلم کو دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ریلیز کیا جائے گا۔‘‘
فلم کے بارے میں
`جن نائیکن` کو وجے کی ان کے اداکاری کی آخری فلم کہا جاتا ہے۔ ایچ ونوتھ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پوجا ہیگڑے، ممیتا بیجو اور بوبی دیول بھی ہیں۔ یہ فلم پہلے 9 جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونا تھی لیکن سینسر سرٹیفکیٹ میں تاخیر کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔