Updated: March 17, 2026, 9:10 PM IST
| New York
ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ تنازع کسی بھی فریق کو واضح یا فیصلہ کن فتح نہیں دے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق جنگ کا موجودہ ڈھانچہ، خطے کی پیچیدہ سیاست اور ایران کی دفاعی صلاحیت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ جنگ طویل اور غیر فیصلہ کن ہو سکتی ہے ۔
بین الاقوامی دفاعی اور سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کسی بھی فریق کو ’’فیصلہ کن جیت‘‘ فراہم نہیں کرے گی۔ ان کے مطابق موجودہ جنگی صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ تنازع طویل، پیچیدہ اور غیر متوقع نتائج کا حامل ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پرھئے: مجتبیٰ خامنہ ای علاج کے لئے ماسکو میں ہیں: کویتی اخبار الجریدہ کا دعویٰ
ایک سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ ’’ایران کی جغرافیائی حیثیت، اس کی عسکری صلاحیت اور خطے میں اس کے اتحادی اس جنگ کو فوری طور پر ختم ہونے نہیں دیں گے۔‘‘ ان کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کے پاس فوجی برتری ضرور ہے، لیکن ایران کے پاس بھی جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے۔ ماہرین نے یہ بھی کہا کہ اس جنگ میں کسی ایک فریق کی مکمل فتح ممکن نہیں کیونکہ ہر حملے کے بعد ردعمل کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔
ان کے مطابق ’’یہ ایک ایسی جنگ بن چکی ہے جس میں جیت کا مطلب صرف نقصان کو محدود کرنا ہوگا، نہ کہ مکمل کامیابی حاصل کرنا۔‘‘اس صورتحال میں سفارتی حل ہی واحد راستہ ہو سکتا ہے۔