Inquilab Logo Happiest Places to Work

قریب تھا کہ ایران اسرائیلی وزیر دفاع کو ٹھکانے لگانے میں کامیاب ہوجاتا !

Updated: June 30, 2025, 1:08 PM IST | Agency | Tel Aviv

’ چینل ۱۲‘ کا دعویٰ،جس اسرائیلی نوجوان کو ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اس نے اسرائیل کاٹزکوبم سے اڑانے کی پوری پلاننگ کرلی تھی۔

Israeli Defense Minister Israel Katz. Photo: INN
اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز۔ تصویر: آئی این این

اسرائیلی چینل۱۲؍ نےبتایا ہےکہ جس ۲۴؍ سالہ اسرائیلی نوجوان کو اپریل میں ایران کے لیے جاسوسی اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے گھر کے قریب دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اس کے انکشاف کی بنیاد پرکہا جاسکتا ہےکہ ا نتہائی قریب تھا کہ ایران اسرائیل کے وزیر دفاع کے قتل کے منصوبے میں کامیاب ہوجاتا۔ ٹائمس آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق ملزم رُوئی مزراحی ایران کے اُس مبینہ منصوبے پر کام کر رہا تھا جس کا مقصد وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کو قتل کرنا تھا۔ مزراحی پر جنگ کے دوران دشمن کی مدد جیسے سنگین سیکوریٹی الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جو اسرائیلی قوانین کے مطابق انتہائی خطرناک جرم شمار ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مزراحی نے جو دھماکا خیز مواد وزیر کے گھر کے قریب نصب کیا، وہ اس وقت پھٹ جاتا جب وزیر دفاع وہاں سے گزرتے، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی ’اس کارروائی میں کامیابی سے محض چند قدم دور تھے‘۔ ۲۴؍ سالہ ملزم رُوئی مزراحی نے کفر احیم کے قصبے میں کاٹز کے گھر کے قریب طاقت ور دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل کاٹز کے خلاف یہ سازش ایران کے کئی ایسے منصوبوں میں سے ایک تھی جن کے ذریعے اعلیٰ اسرائیلی حکام کو جنگ کی صورت میں نشانہ بنایا جانا تھا۔ 
 رپورٹ کے مطابق مزراحی کو ٹیلی گرام چینل کے ذریعے بھرتی کیا گیا اور بعد میں اس نے اپنے دوست۲۴؍ سالہ الموغ عطیاس کو بھی شامل کر لیا۔ عطیاس کو اپریل میں مزراحی کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا، یہ گرفتاری شاباک (اسرائیلی انٹیلی جنس) اور پولیس کےلاہاؤ ۴۳۳؍ یونٹ کی مشترکہ تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی تھی، دونوں افراد حیفہ کے قریب نسہر کے رہائشی ہیں۔ چینل کے مطابق دونوں ملزموں نے ایرانی ایجنٹ ’الیکس‘ کی ہدایت پر مختلف مقامات جیسے کہ شاباک ہیڈکوارٹرز اور تل ابیب کے اسرائیلی ٹاورز کے ویڈیوز بنالئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK