Inquilab Logo

آئی آر ایف سی کاآئی پی او کے ذریعہ ۴۶۰۰؍کروڑ جمع کرنے کا منصوبہ

Updated: January 14, 2021, 9:00 AM IST | Agency | New Delhi

آٹھارہ؍جنوری کو انڈین ریلوے کا آئی پی او جاری کیا جائے گا، جنوری ۲۰۲۰ء میں آئی پی او کیلئے عرضی داخل کی گئی تھی

DIPAM Secretary Tohan Kanta Pandey. Picture :INN
ڈی آئی پی اے ایم کے سیکریٹری توہن کانتا پانڈے ۔ تصویر:آئی این این

انڈین ریلوے فائنانس کارپوریشن(آئی آر ایف سی )۴۶۰۰؍کروڑ  روپے کا اینشیل پبلک آفرنگ (آئی پی او) جاری کرکے جنوری میں بازار میں ہنگامہ کرنے والی ہے۔ آئی آر ایف سی اپنا آئی پی او ۱۸؍جنوری کو جار ی کرنے والی ہے۔ یہ اطلاع بد ھ کو انویسٹمنٹ اینڈ پبلک اسیٹمنٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ (ڈی آئی پی اے ایم )کے  سیکریٹری توہن کانتاپانڈ ے نے دی ہے۔ ٹویٹ کے ذریعہ توہن کانتا پانڈے نے  بتایا کہ آئی آر ایف سی ۱۸؍جنوری ۲۰۲۱ء کو ۴۶۰۰؍کروڑ روپے کا آئی پی او جاری کرنے والی ہے۔ اس کے ہر ایک شیئر کی قیمت ۲۵؍سے ۲۶؍روپے ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اینکر بُک ۱۵؍جنوری کو جاری کی جائے گی جبکہ ۲۰؍جنوری کو آئی پی او کو بند کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ریلوے کے نان بینکنگ مالی ادارے کی جانب سے پہلی بارآئی پی او جار ی کیا جارہا ہے اور اس سے مارکیٹ میں کافی ہلچل ہے۔  آئی آر ایف سی نے جنوری ۲۰۲۰ء کو آئی پی او کے ڈرافٹس کے کاغذات بی ایس ای میں جمع کروائے تھے۔ ریلوے کا مالی ادارہ ۱۷۸ء۲۰؍ کروڑ شیئرس فروخت کرنے والا ہے۔ اس میں حکومت کی جانب سے ۵۹ء۴۰؍ کروڑ شیئر فروخت کئے جائیںگے۔ریلوے نےاپنے ۵۰؍لاکھ ملازمین کیلئے بھی سبسکرپشن کی سہولت فراہم کی ہے۔ آئی پی او سے حاصل ہونےوالی رقم کا استعمال ریلوے کے کاروباراور آپریشنز میں بہتری لانے کیلئے کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی کمپنی اپنے مالی اخراجات کو بھی اسی آئی پی او سے پورا کرے گی۔ خیال رہے کہ ۱۹۸۶ء میں آئی آر ایف سی کا قیام عمل میں آیا تھا۔ یہ ادارہ انڈین ریلوے کو مالی تعاو ن فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK