۱۲؍ جاں بحق، ایک ہی خاندان کے ۹؍ افراد شامل، شجاعیہ میںبمباری، حماس کے ۵۰؍ ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ۔
EPAPER
Updated: July 04, 2024, 1:03 PM IST | Jerusalem
۱۲؍ جاں بحق، ایک ہی خاندان کے ۹؍ افراد شامل، شجاعیہ میںبمباری، حماس کے ۵۰؍ ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ۔
منگل کو اچانک ڈھائی لاکھ افراد کو جبری انخلاء کا حکم دینے کےبعد اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں شدت آگئی ہے۔ ۲۴؍ گھنٹوں میں اس کے حملون میں ۳۰؍ سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ان میں سے ۱۲؍ اسرائیل کے حکم کے مطابق نقل مکانی کرنے والے وہ افراد ہیں جنہیں تل ابیب کی فوجوں نے ’’سیف زون ‘‘ قرار دیئے گئے علاقے میں نشانہ بنایا۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے ۹؍ افراد شامل ہیں۔
برطانیہ میں آج پارلیمانی الیکشن، تیاریاں مکمل، اقتدار میں تبدیلی کا قوی امکان
اسرائیلی فوج کی جانب سے شجاعیہ کے نزدیک ایک رہائشی بلاک کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا جبکہ مشرقی غزہ کے علاقے منصورہ پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کو یورپی اسپتال اور خیمہ بستیاں خالی کرنے کی دھمکی کے بعد خان یونس سےفلسطینیوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا۔ یورپی یونین اسپتال کے سیکڑوں مریض محفوظ مقامات کی تلاش میں نکل چکے ہیں جبکہ اسپتال میں جس وقت یہ خبر لکھی جارہی ہے، صرف ۴؍ مریض بچے ہیں۔ حقوق انسانی کی تنظیموں نے اسرائیل سے اسپتال کو نشانہ نہ بنانے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: عمران پرتاپ گڑھی نے حکومت کی ناکامیاں اُجاگر کرکے رکھ دیں
شمالی اسرائیل حملوں سے دہل گیا
اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کے بیچ بدھ کو شمالی اسرائیل پر یکے بعد دیگرے راکٹوں کی بارش کردی گئی۔ اسرائیلی نیوز چینل کے مطابق یہ راکٹ لبنان سے داغے گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ راکٹ گولان پہاڑیوں میںکھلے میدانوں میں گرے اور کچھ رہائشی علاقوں میں بھی گرے۔رہائشی علاقوں میں راکٹ حملوں سے افراتفری مچ گئی۔اس بیچ حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے الملیکیہ ٹھکانے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔